LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
جوڈیشل کمیشن آف پاکستان (JCP) کے اعلیٰ سطحی اجلاس کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کابینہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس، پی این ایس سی بورڈ کو مضبوط بنانے پر اتفاق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 59 روپے تک کمی ہوگی: اسحاق ڈار امریکہ کے ڈھائی سو سالہ جشنِ آزادی پر اسلام آباد میں ‘آرٹس انٹرپرینیورشپ نمائش’ کا انعقاد؛ پاک آٹھ عرب و اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کا فلسطین پر مشترکہ مذمتی اعلامیہ جاری وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے صوبائی بجٹ کی منظوری دے دی ایران امریکا معاہدہ: قومی اسمبلی میں اظہار تشکر کی قرارداد منظور پاکستان سٹاک ایکسچینج کا پہلا ٹریڈنگ سیشن شدید مندی کا شکار آج تیل کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کا اعلان کیا جائے گا: وزیراعظم صدر مملکت نے سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹسز کے دورۂ روس کی منظوری دیدی چیئرمین پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز اسلم آر خان انتقال کرگئے نائجر کے ہوئی اڈے پر شدت پسندوں کا حملہ، 35 افراد ہلاک پاسپورٹ کے اجراء کو مکمل طور پر ای پاسپورٹ پر منتقل کرنے کا فیصلہ گورنر پنجاب کی پی پی پارلیمنٹیرینز سے ملاقات، عوامی مسائل پر آواز اٹھانے کی ہدایت سلامتی کونسل سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے: پاکستان

امریکا ایران مذاکرات جمعے کو عمان میں ہوں گے، مارکو روبیو کی تصدیق

Web Desk

5 February 2026

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے تصدیق کی ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان اہم مذاکرات جمعے کے روز عمان میں منعقد ہوں گے۔

اپنے بیان میں مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ ایران نے پہلے مذاکرات کے مقام کے طور پر استنبول کا ذکر کیا تھا، تاہم بعد ازاں مقام تبدیل کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی مشیر سٹیو وٹکوف مذاکرات کے لیے تیار ہیں اور امریکا چاہتا ہے کہ ایران بیلسٹک میزائل پروگرام پر بھی بات چیت کرے۔

دوسری جانب ایک ایرانی عہدیدار نے واضح کیا ہے کہ امریکا سے مذاکرات صرف جوہری معاہدے تک محدود ہوں گے اور میزائل پروگرام کسی صورت ایجنڈے کا حصہ نہیں ہوگا۔ ایرانی حکام کے مطابق جوہری مذاکرات جمعے کی صبح 10 بجے عمان کے دارالحکومت مسقط میں شروع ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے مؤقف میں واضح فرق موجود ہے، تاہم عالمی برادری ان مذاکرات کو خطے میں کشیدگی کم کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دے رہی ہے۔