LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا نے متحدہ عرب امارات کیلیے تجارت کے دروازے کھول دیے علما کرام ڈیجیٹل کرنسی کے حوالے سے شرعی جائزہ لیں، بلال بن ثاقب کی مفتی تقی عثمانی سےملاقات میں اپیل بنگلا دیش میں سیلاب نے تباہی مچادی، 44 افراد جاں بحق، لاکھوں شہری محصور ایف آئی اے کی جانب سے 39 ہزار سے زائد مسافروں کو آف لوڈ کیے جانے کا انکشاف پی ڈی ایم اے نے گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کا الرٹ جاری کر دیا بلوچستان میں آپریشن ’شعبان‘ جاری، ایک دن میں فتنہ الہندوستان کے 14 دہشت گرد ہلاک پاکستان ترقی کے نئے دور میں داخل، 2035 تک ایک کھرب ڈالر کی معیشت کا ہدف کل جماعتی حریت کانفرنس کا 13 جولائی یومِ شہدائے کشمیر منانے کا اعلان امریکی یہودیوں میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی مقبولیت مٹی میں مل گئی اسحاق ڈار کا مالدیپ کی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، 61ویں یومِ آزادی پر مبارکباد دی اسٹاک مارکیٹ میں ہفتہ وار شدید مندی؛ سرمایہ کاروں کے 259 ارب روپے ڈوب گئے، امریکا اور اسرائیل کو جنگی جرائم کی سزا اور ہرجانہ ادا کرنا ہوگا: سربراہ ایرانی عدلیہ بنوں: پولیس نے 40 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کر دی، سروں کی قیمت مقرر پاکستان ہاکی کی بہتری کیلیے غیر ملکی کوچز نے کام شروع کر دیا غیر ملکی خواتین سے جنسی زیادتی اور اغوا کا کیس: ملزمان کا مزید 5 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور

حکومتی کاوشوں سے ملک دیوالیہ ہونے سے بچ گیا، پاکستان کی معیشت مستحکم ہو چکی: وزیراعظم

Web Desk

30 January 2026

وفاقی دارالحکومت میں ملک کے نامور ایکسپورٹرز اور کاروباری شخصیات کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کی کامیاب پالیسیوں کی بدولت پاکستان ڈیفالٹ کے دہانے سے بچ گیا اور معیشت مستحکم ہو چکی ہے۔

وزیراعظم نے ایکسپورٹرز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مشکل حالات میں انہوں نے اپنی محنت سے ایکسپورٹس میں اضافہ کیا اور اربوں ڈالرز کمائے۔ انہوں نے بتایا کہ عالمی مالیاتی اداروں اور دوست ممالک کی مدد نے بھی ملکی فارن ایکسچینج کو مستحکم کرنے میں کردار ادا کیا، جس میں چین، سعودی عرب، یو اے ای اور قطر کا تعاون قابل ذکر ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ معیشت میں استحکام آ چکا ہے، مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں ہے اور پالیسی ریٹ ساڑھے 10 فیصد پر پہنچ گیا ہے، تاہم معاشی ترقی کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے پرائیویٹ سیکٹر کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ کاروبار کرنا حکومت کا کام نہیں بلکہ پرائیویٹ سیکٹر کی ذمہ داری ہے اور ایکسپورٹس کے ذریعے ڈالرز کمانا ملکی مشکلات کا حل ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں، صنعتکاروں اور ایکسپورٹرز کی تجاویز کا خیر مقدم کیا جائے گا اور ان کے تعاون سے ملک کی معاشی ترقی ممکن ہوگی۔

شہباز شریف نے پی آئی اے کی شفاف نجکاری اور دنیا بھر میں پاکستانی پاسپورٹ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت کاروباری طبقے اور ایکسپورٹرز کو ہر ممکن تعاون فراہم کر رہی ہے۔