پاکستان اور سعودی عرب نے توانائی اور معدنیات میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
Web Desk
30 January 2026
وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک نے توانائی اور معدنیات کے شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔
علی پرویز ملک نے کہا کہ ریاض میں ہونے والا فیوچر منرلز فورم پاکستان اور سعودی عرب کے توانائی تعاون کے لیے اہم پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ سعودی سفیر نے پاکستان کی فیوچر منرلز فورم میں فعال شرکت کو سراہا اور کہا کہ معدنیات کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان مسلسل روابط اہم ہیں۔
وفاقی وزیر نے فیوچر منرلز فورم کے کامیاب انعقاد پر سعودی عرب کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی کے تبادلے اور مشترکہ منصوبوں کی صورت میں عملی نتائج میں تبدیل ہوں گے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا نے متحدہ عرب امارات کیلیے تجارت کے دروازے کھول دیے
12 July 2026
علما کرام ڈیجیٹل کرنسی کے حوالے سے شرعی جائزہ لیں، بلال بن ثاقب کی مفتی تقی عثمانی سےملاقات میں اپیل
12 July 2026
بنگلا دیش میں سیلاب نے تباہی مچادی، 44 افراد جاں بحق، لاکھوں شہری محصور
12 July 2026
ایف آئی اے کی جانب سے 39 ہزار سے زائد مسافروں کو آف لوڈ کیے جانے کا انکشاف
12 July 2026
پی ڈی ایم اے نے گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کا الرٹ جاری کر دیا
12 July 2026
بلوچستان میں آپریشن ’شعبان‘ جاری، ایک دن میں فتنہ الہندوستان کے 14 دہشت گرد ہلاک
12 July 2026
پاکستان ترقی کے نئے دور میں داخل، 2035 تک ایک کھرب ڈالر کی معیشت کا ہدف
11 July 2026
کل جماعتی حریت کانفرنس کا 13 جولائی یومِ شہدائے کشمیر منانے کا اعلان
11 July 2026