LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پولیس اور عدالتی نظام ناقص ، پورے سسٹم کو جڑ سے اکھاڑنا ہوگا: حافظ نعیم الرحمان سندھ طاس معاہدے کی پاسداری علاقائی امن و استحکام کیلئے ضروری ہے: اسحاق ڈار ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی، رائفل تھامے تصویر کیساتھ ’نو مور نائس گائے‘ کا پیغام امریکا ایران تنازع کا واحد قابلِ عمل حل مذاکرات اور سفارت کاری ہے: چین آبنائے ہرمز سے کسی جہاز کو بغیر اجازت گزرنے کی اجازت نہیں: ایران امریکا کو سمجھنا ہوگا کہ دباؤ سے سفارتکاری بحال نہیں ہوسکتی: عباس عراقچی ایل این جی کی قیمتوں میں بڑی کمی، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا روسی اخبارات میں سی آئی اے چیف کے دورہ ماسکو، برطانیہ کو روسی انتباہ اور سوئس پابندیوں کے مستقبل پر بحث پنجاب اسمبلی میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور پاکستان کے پورٹ سسٹم میں اصلاحات، 85 اقدامات پر عملدرآمد پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرادیں نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا این ای ڈی یونیورسٹی اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ایران نے امریکی پابندیوں کو ریاستی دہشتگردی قرار دے دیا ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ہرا کر 11ویں پوزیشن حاصل کرلی

بجلی صارفین کیلئے فی یونٹ 48 پیسے مہنگی ہونے کا امکان، نیپرا آج سماعت کرے گا

Web Desk

29 January 2026

نیپرا آج سی پی پی اے کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (FPA) کی درخواست پر سماعت کرے گا، جس میں بجلی صارفین کے لیے فی یونٹ 48 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

سی پی پی اے کے مطابق دسمبر میں ملک بھر میں 8 ارب 48 کروڑ 70 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی جبکہ ڈسکوز کو 8 ارب 20 کروڑ 80 لاکھ یونٹس فراہم کی گئی۔ ماہ دسمبر میں بجلی کی فی یونٹ لاگت 9.62 روپے رہی۔

درخواست کے مطابق بجلی کی پیداوار میں مختلف ذرائع کا حصہ اس طرح رہا: ہائیڈل 18.07 فیصد، مقامی کوئلہ 13.99 فیصد، درآمدی کوئلہ 10.13 فیصد، قدرتی گیس 11.20 فیصد، درآمدی گیس 17.24 فیصد اور نیوکلیئر سے 25.05 فیصد پیداوار ہوئی۔

نیپرا کی آج ہونے والی سماعت کے بعد بجلی کی نئی قیمتوں کا اعلان متوقع ہے، جس کے بعد صارفین پر اضافی بوجھ پڑ سکتا ہے۔