’ہم امریکی نہیں بننا چاہتے‘ گرین لینڈ نے ٹرمپ کے منصوبے کو یکسر مسترد کردیا
Web Desk
10 January 2026
گرین لینڈ کے عوام اور سیاسی قیادت نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گرین لینڈ سے متعلق بیانات کو سختی سے رد کرتے ہوئے انہیں تضحیک آمیز اور دھمکی آمیز قرار دے دیا ہے۔
گرین لینڈ کی پارلیمنٹ کی تمام پانچوں جماعتوں نے ایک مشترکہ بیان میں واضح کیا کہ، “ہم نہ امریکی بننا چاہتے ہیں، نہ ڈینش، ہم گرین لینڈرز ہیں۔”
سیاسی جماعتوں کا کہنا تھا کہ گرین لینڈ کا مستقبل صرف اور صرف یہاں کے عوام کے فیصلے سے طے ہوگا، کوئی طاقت ہمیں بیچ سکتی ہے اور نہ ہی زبردستی کسی میں شامل کرسکتی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ گرین لینڈ کسی کا “مشن” نہیں کہ اسے خریدا یا غیر ارادی طور پر کسی ملک کا حصہ بنایا جائے۔ یہ ایک خودمختار شناخت رکھنے والی قوم ہے جس کا حق ہے کہ وہ اپنے فیصلے خود کرے۔
گرین لینڈ کے وزیر اعظم مُٹے ایگیدی نے بھی دوٹوک انداز میں کہا کہ، “ہم نہ امریکی بننا چاہتے ہیں اور نہ ہی ڈینش، ہم اپنے طور پر کلالیت (Kalaallit) یعنی گرین لینڈ کے باشندے رہنا چاہتے ہیں۔”
انہوں نے واضح کیا کہ گرین لینڈ نہ تو فروخت ہوسکتا ہے اور نہ ہی کسی طاقت کے زیرِ اثر لایا جاسکتا ہے۔
اسی طرح ڈیموکریٹٹ پارٹی کے رکن اور پارلیمانی انتخابات میں اہم کردار ادا کرنے والے جینز فریڈرک نیلسن نے بھی امریکی مؤقف کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ گرین لینڈ کسی صورت فروخت نہیں ہوگا۔
گرین لینڈ کے عوام اور سیاسی نمائندوں کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کا رویہ خاص طور پر اس وقت زیادہ تشویش ناک بن گیا جب انہوں نے گرین لینڈ کی حیثیت بزور طاقت تبدیل کرنے جیسے بیانات دیے، جنہیں گرین لینڈ کی قیادت نے ناقابلِ قبول اور توہین آمیز قرار دیا۔
متعلقہ عنوانات
آج تیل کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کا اعلان کیا جائے گا: وزیراعظم
19 June 2026
صدر مملکت نے سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹسز کے دورۂ روس کی منظوری دیدی
19 June 2026
چیئرمین پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز اسلم آر خان انتقال کرگئے
19 June 2026
نائجر کے ہوئی اڈے پر شدت پسندوں کا حملہ، 35 افراد ہلاک
19 June 2026
پاسپورٹ کے اجراء کو مکمل طور پر ای پاسپورٹ پر منتقل کرنے کا فیصلہ
19 June 2026
گورنر پنجاب کی پی پی پارلیمنٹیرینز سے ملاقات، عوامی مسائل پر آواز اٹھانے کی ہدایت
19 June 2026
سلامتی کونسل سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے: پاکستان
19 June 2026
خیبرپختونخوا کا آئندہ مالی سال کا 2280 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا
19 June 2026