LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
دشمن کی نئی غلطی کا منہ توڑ جواب دیں گے، ایرانی آرمی چیف سعودی عرب اور یمن کو باب المندب میں حوثیوں کا کنٹرول قبول نہیں: روبیو امریکا سعودی عرب کو فوجی مدد فراہم کر رہا ہے، امریکی حکام نائجیریا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 32 افراد سوار تھے مذاکرات ناکامی کی دو بنیادی وجوہات، اپوزیشن وفد بے اختیار تھا: طارق فضل چودھری نئی جنگ کی صورت میں خطے کے امریکی اتحادی بھی متاثر ہوں گے: ایران ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ منصوبے کی کامیابی، مریم نواز کو عالمی اعزاز سے نواز دیا گیا خیبر پختونخوا کی صورتحال، ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں مختلف آپشنز پر مشاورت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 6 اور 7 اکتوبر کو بارش کی پیشگوئی، الرٹ جاری پاکستان پولینڈ تعلقات کو مضبوط شراکت داری میں بدلنے کے خواہاں ہیں: وزیراعظم بانی پی ٹی آئی سے پاکستان کی خاطر بات چیت کرنی چاہیے: علامہ ناصر عباس ایم ٹی آنر 25 کے باقی تین پاکستانی عملے کے ارکان بھی بحفاظت بازیاب تبدیلی گالیاں دینے سے نہیں، کچھ کر دکھانے سے آتی ہے: احسن اقبال جیٹ فیول کی قیمت میں 3 روز کے دوران 9 روپے سے زائد اضافہ افغانستان پر ماسکو فارمیٹ اجلاس، پاکستان کی اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ شرکت

کشتی کے ناقابلِ شکست سلطان، فخرِ پاکستان زبیر جھارا پہلوان کو دنیا چھوڑے 35 برس بیت گئے

Web Desk

10 September 2026

پاکستان کی روایتی کشتی کے ناقابلِ شکست ہیرو، فخرِ پاکستان اور “رستمِ پاکستان” کا لقب پانے والے زبیر عرف جھارا پہلوان کو مداحوں سے بچھڑے 35 برس بیت گئے۔ 10 ستمبر 1991ء کو لاہور میں صرف 31 برس کی عمر میں داغِ مفارقت دینے والے اس عظیم پہلوان کی برسی کے موقع پر ملک بھر اور بالخصوص پہلوانی کے شائقین کی جانب سے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔ جھارا پہلوان نے اکھاڑے میں اپنی بے مثال طاقت، زبردست فن اور شاندار بہادری کے بل بوتے پر بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا۔

محمد زبیر عرف جھارا پہلوان نے جب اکھاڑے میں قدم رکھا تو کامرانیاں ان کا مقدر بنتی گئیں اور انہوں نے اپنے شاندار کیریئر کے دوران 60 سے زائد قومی و بین الاقوامی دنگلوں میں حصہ لیا مگر کبھی کسی حریف کے ہاتھوں شکست کا سامنا نہیں کیا۔ ان کے کیریئر کا سب سے یادگار اور تاریخی لمحہ 17 جون 1979ء کو پیش آیا، جب انہوں نے جاپان کے عالمی شہرت یافتہ ریسلر انٹونیو انوکی کو شکستِ فاش دے کر پوری دنیا کو حیران کر دیا اور شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے۔ لاہور کے موہنی روڈ پر واقع تاریخی بھولو پہلوان اکھاڑے میں ان کی آخری آرام گاہ آج بھی شائقین کو پاکستانی کشتی کے سنہری دور کی یاد دلاتی ہے۔