پاکستان میں 1 کروڑ 29 لاکھ افراد ہیپاٹائٹس کا شکار: عالمی ادارہ صحت
Web Desk
28 July 2026
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جاری کردہ ہولناک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ایک کروڑ 29 لاکھ سے زائد افراد ہیپاٹائٹس کے خطرناک مرض میں مبتلا ہیں، جبکہ ملک بھر میں اس موذی بیماری کے باعث سالانہ 48 ہزار سے زائد اموات ہو رہی ہیں۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں ہر 11 منٹ بعد ایک شخص ہیپاٹائٹس کی وجہ سے جاں بحق ہو جاتا ہے، جس کی وجہ سے پاکستان دنیا بھر میں ہیپاٹائٹس سی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہو چکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں 91 لاکھ افراد ہیپاٹائٹس سی اور 38 لاکھ افراد ہیپاٹائٹس بی کا شکار ہیں۔ صورتحال کی سنگینی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ہر 10 میں سے صرف 3 مریضوں کو مناسب علاج اور طبی سہولیات میسر ہیں جبکہ لاکھوں افراد اب بھی علاج سے محروم ہیں۔ ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ہیپاٹائٹس پھیلنے کی بنیادی وجوہات میں غیر محفوظ انجیکشنز کا استعمال اور خون کی غیر محفوظ منتقلی شامل ہیں، جن کے باعث صرف 2024 میں ہیپاٹائٹس سی کے 88 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے تھے۔
عالمی ادارہ صحت نے 2030 تک دنیا بھر سے ہیپاٹائٹس کے مکمل خاتمے کے عالمی ہدف کے حصول کے لیے پاکستان میں ہنگامی بنیادوں پر اقدامات تیز کرنے پر زور دیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعظم قومی پروگرام کے تحت پاکستان میں ہیپاٹائٹس کی تشخیص، روک تھام اور مفت علاج کی سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ اس ہلاک خیز بیماری کا ملک سے خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم نے 90 ہزار جانوں کی قربانیاں دیں، عطا تارڑ
18 August 2026
پیٹرول مزید مہنگا ہونے پر جماعت اسلامی کی کل ملک گیر ہڑتال کی دھمکی
18 August 2026
مردہ مرغیاں بیچنے کا کیس: عدالت نے ملزم کی ضمانت مسترد کر دی
18 August 2026
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال
18 August 2026
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے کا حکم
18 August 2026
وزیراعظم کی عازمینِ حج کو بہترین سہولیات کی فراہمی، مؤثر انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت
18 August 2026
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمر انٹرن شپ 2026 کے شرکا سے خصوصی نشست
18 August 2026
جڑواں شہروں میں شدید بارش، رین ایمرجنسی نافذ، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند
18 August 2026