کراچی میں 9روزسےپانی کا بحران برقرار،متعدد علاقوں میں فراہمی معطل، ہائیڈرنٹس پر سپلائی جاری
Web Desk
3 May 2026
کراچی میں 9روز گزرنے کے باوجود پانی کا بحران حل نہیں کیاجاسکا۔ مختلف علاقوں میں 9 دن سے پانی کی فراہمی بند ہے۔شہرکےبیشتر علاقوں میں 25 اپریل سے پانی کی فراہمی بند ہے جبکہ 27 اپریل کو دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن نے پانی کا نظام مکمل طورپر درہم برہم کردیا۔
بریک ڈاؤن کی وجہ سے 3 مرکزی لائنیں پھٹ گئی تھیں جس میں سے دو لائنوں کا مرمتی کام مکمل کرلیا گیا لیکن لائن نمبر 2 کا کام اب تک مکمل نہیں ہوسکا جس کی وجہ سے کراچی کے متعدد علاقوں میں پانی کی فراہمی بند ہے۔ ان میں کورنگی، لانڈھی، ملیر، شاہ فیصل کالونی، گلستان جوہر، گلشن اقبال، لیاقت آباد، پی آئی بی کالونی اولڈ سٹی ایریا، محممود آباد، منظور کالونی، کورنگی کراسنگ، ڈیفنس کلفٹن سمیت متعدد علاقے شامل ہیں۔
کراچی شہر کا بڑا حصہ پانی سے محروم ہے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں مہنگے داموں پانی خرید کر اپنی ضروریات پوری کرر ہے ہیں۔
شہر میں لائنوں کے ذریعے پانی کی فراہمی بند ہے جبکہ سرکا ری ہائیڈرنٹس پر ایک دن بھی پانی بند نہیں ہوا جس کی وجہ سے شہریوں میں غم وغصہ پایا جا تا ہے جبکہ ترجمان واٹر کارپوریشن نے دعوی کیا ہے کہ شہر کو یومیہ 650 ملین گیلن کے مقابلے میں 610 ملین گیلن پانی فراہم کیا جا رہا ہے صرف 40 ملین گیلن پانی فراہم نہیں کیا جا رہا۔
متعلقہ عنوانات
کیا ایم این اے کو روکنے کی اتھارٹی ہے؟” پنجاب پولیس نے مجھے جی بی جانے سے روکا، سابق اسپلکر اسد
30 May 2026
آئی ایم ایف کا گاڑیوں اور سولر پینلز پر سیلز ٹیکس چھوٹ برقرار رکھنے سے انکار
30 May 2026
پاکستان کی شاندار کامیابی: مسلسل پانچویں سال بھی ایراسمس منڈس اسکالرشپ حاصل کرنے میں دنیا بھر میں پہلے نمبر پر برقرار
30 May 2026
لاہور ہائیکورٹ: شوہر کی ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا مسترد
30 May 2026
بلوچستان میں ٹرین سروس بحال، جعفر ایکسپریس آج کوئٹہ سے روانہ ہوگی
30 May 2026
حاجیوں کی وطن واپسی کے لیے سعودی عرب سے پروازوں کا آغاز کل ہوگا
30 May 2026
ملک بھر میں 74 لاکھ 70 ہزار جانور قربان کیے گئے، ٹینریز ایسوسی ایشن
29 May 2026
ٹیکس وصولی کے لیے ایف بی آر کے تمام دفاتر 30 مئی کو کھلے رہیں گے
29 May 2026