امریکی قونصل جنرل چارلس گڈمین کا ایس ایس یو ہیڈکوارٹرز کا دورہ
Web Desk
4 May 2026
امریکی قونصل جنرل چارلس گڈمین نے کراچی میں اسپیشل سکیورٹی یونٹ (SSU) کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ادارے کے بلند پیشہ ورانہ معیار کو سراہا۔ دورے کے دوران ڈی آئی جی سکیورٹی ڈاکٹر مقصود احمد سے ان کی ملاقات ہوئی، جس میں ڈی آئی جی نے اعلیٰ آپریشنل معیار اور بین الاقوامی شراکت داروں کے درمیان اسٹریٹجک تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ کمانڈنٹ ایس ایس یو عامر خان نیازی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایس ایس یو پاکستان کا پہلا آئی ایس او سرٹیفائیڈ پولیس یونٹ ہے جس کے کمانڈوز ہر طرح کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جدید تربیت یافتہ ہیں۔ اس موقع پر قونصل جنرل نے فارنرز سکیورٹی سیل کے اہلکاروں کو ان کی بہترین خدمات کے اعتراف میں تعریفی اسناد بھی پیش کیں۔
متعلقہ عنوانات
پنجاب میں کرپشن کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن، 54 افسران و اہلکار معطل اور برطرف، عظمیٰ بخاری
7 September 2026
علیمہ اور عظمیٰ خان کیخلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کی رپورٹ سامنے آگئی
7 September 2026
کوئٹہ سے ٹرین سروس 2 روزہ معطلی کے بعد دوبارہ بحال
7 September 2026
صوبہ ہزارہ کے قیام کے لیے سیاسی قائدین کا مشترکہ جدوجہد کا اعلان
7 September 2026
پاکستان چاروں صوبوں کے ساتھ ہمیشہ قائم و دائم رہے گا: وزیراعلیٰ سندھ
7 September 2026
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس
7 September 2026
پاسکو اور یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش: وزیرِ خزانہ کی شفافیت اور عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت
7 September 2026
جناح ہاؤس حملہ کیس: انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کا 21 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا
7 September 2026