LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
تیل کی قیمتیں کم رکھنا امریکا کی پہلی ، ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنا دوسری ترجیح ہے: جے ڈی وینس انڈونیشیا میں زلزلے سے جانی نقصان پر وزیراعظم کا اظہار افسوس آزاد کشمیر الیکشن: نتائج کو’’فارم 47 پلس‘‘ کے نام سے یاد رکھا جائیگا: شرجیل میمن نیویارک کی تاریخی پاکستان ڈے پریڈ 42ویں سال میں داخل، بلال سعید پہلی بار میڈیسن ایونیو پر سر بکھیریں گے شور پرود کے پہاڑی سلسلے میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن،10 دہشت گرد ہلاک آزاد کشمیر میں عوام نے انتشار اور تشدد کی سیاست کو مسترد کر دیا: مریم نواز دنیا کے کسی معاشرے نے خواتین کو محکوم رکھ کر ترقی نہیں کی: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ مخالفین کیساتھ ہمیشہ اچھا سلوک کیا، امید نہیں تھی کہ پیپلزپارٹی کی طرف سے شکایت کا موقع ملے گا: نوازشریف مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کا اجلاس شروع، آزادکشمیر میں حکومت سازی پر غور بھارتی حکام نے میرواعظ عمر فاروق کو ایک بار پھر گھر میں نظر بند کردیا لبنانی حکومت فوج کو اسرائیلی دباؤ میں لانے کی کوشش کر رہی ہے: حزب اللہ انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا زلزلہ، سونامی کا خطرہ ٹل گیا، 20 افراد جاں بحق وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت آسمان کی طرف دیکھ رہا ہوں، بے گناہ لوگ جیلوں میں قید ہیں: شیخ رشید امریکا ایران مذاکرات میں ڈیڈ لاک، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

امریکہ کے قیام کی 250ویں سالگرہ، صدر ٹرمپ کی عوام کو یوم آزادی کی مبارکباد

Web Desk

5 July 2026

ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں آج آزادی کی 250ویں تاریخی سالگرہ روایتی جوش و خروش سے منائی جا رہی ہے، جس پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔

یومِ آزادی کے اس تاریخی موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 4 سابق امریکی صدور کے ساتھ اپنی تصویر کا ایک خصوصی ماڈل شیئر کیا اور اپنی تصویر پر مشتمل ایک منفرد یادگاری ڈیزائن بھی متعارف کروایا۔ اس تاریخی سنگِ میل کی مناسبت سے نیویارک سمیت امریکہ کے مختلف شہروں میں شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

امریکہ کے 250ویں یومِ آزادی پر وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے اپنے ایک تہنیتی پیغام میں امریکی قیادت اور عوام کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پائیدار جمہوری اقدار اور اس تاریخی خوشی کے موقع پر امریکہ کے ساتھ کھڑا ہے، اور عالمی امن کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے دونوں ممالک یکجا ہیں۔

واضح رہے کہ 4 جولائی 1776ء کو امریکہ نے برطانیہ سے اپنی آزادی کا باضابطہ اعلان کیا تھا، جس کے بعد سے ہر سال 4 جولائی کو امریکہ میں یومِ آزادی منایا جاتا ہے اور اس خاص دن پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوتی ہے۔ اس دن کی مناسبت سے امریکہ میں سرکاری سطح پر وسیع پیمانے پر جشن کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی پاکستانی عوام، سول اور عسکری قیادت نے امریکی عوام اور قیادت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔