LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم نے ٹریڈ فیسلیٹیشن بورڈ کے قیام کی منظوری دے دی عمران سرور نیشنل بینک آف پاکستان کے نئے صدر مقرر افغانستان سے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی دراندازی ناکام، 15 ہلاک یسین ملک کا بھارتی عدلیہ پر اظہارِ عدم اعتماد، مقدمہ مزید لڑنے سے انکار انڈونیشیا میں حکومت کا مفت کھانا، تقریباً 800 افراد فوڈ پوائزننگ کا شکار پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا مثبت زون میں آغاز پاکستان نے یورو بانڈ کے ذریعے 3 ارب ڈالر حاصل کر لیے: وزیر خزانہ جماعت اسلامی کی پٹرولیم لیوی اور مہنگائی کے خلاف آج ملک گیر ہڑتال مومنہ اقبال ہراسگی کیس: تفتیش میں ثاقب چڈھر اور اہلیہ سمیرا بے قصور قرار 100 سال میں امریکی کرنسی پر نمودار ہونے والے پہلے زندہ صدر نیویارک سٹی میں پرائمری اور مڈل اسکول کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ سیکورٹی خدشات کے باعث ضلع ٹانک میں کرفیو نافذ امریکی ریاست منی سوٹا میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک، حملہ آور بھی ہلاک برنی سینڈرز کی ٹرمپ پر کڑی تنقید، ایران جنگ ختم کرنے کا مطالبہ سعودی عرب کی آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر ایرانی حملے کی مذمت

ناران: دریائے کنہار میں ٹک ٹاک بنانے والوں کی ویگو گاڑی دریا میں بہہ گئی

Web Desk

1 July 2026

خوبصورت سیاحتی مقام ناراں میں سوشل میڈیا پر سستی شہرت اور ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کا جنون چار سیاحوں کو زندگی کی بازی ہارنے کے قریب لے گیا، جہاں ویڈیو بنانے کی کوشش کے دوران ان کی تیز رفتار ویگو گاڑی (ڈالا) دریائے کنہار کے بپھرے ہوئے تیز بہاؤ میں بہہ گئی۔ تاہم، وہاں موجود رافٹنگ ٹیم نے اپنی جان پر کھیل کر بروقت کارروائی کی اور گاڑی میں سوار افراد کو ڈوبنے سے بچا لیا۔

ڈی ایس پی ناراں صداقت خان کے مطابق، سرگودھا سے تعلق رکھنے والے چار قریبی دوستوں نے ایک خطرناک ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کی غرض سے اپنی قیمتی ویگو گاڑی کو دریائے کنہار کے اندر اتار کر اسے پار کرنے کی کوشش کی۔  مقامی حکام نے بتایا کہ دریا کے بیچ پہنچتے ہی گاڑی کنہار کی تیز موجوں اور بپھرے ہوئے بہاؤ پر قابو نہ پا سکی اور دیکھتے ہی دیکھتے پانی میں تیرنے لگی۔ خوش قسمتی سے دریا کے کنارے موجود رافٹنگ ٹیم نے صورتحال کی سنگینی کو بھانپتے ہوئے فوری اور انتہائی بہادرانہ کارروائی کی اور لائف جیکٹس و رسیوں کی مدد سے گاڑی میں پھنسے چاروں دوستوں کو بحفاظت نکال لیا، تاہم دریا کی لہروں کی نذر ہونے والی گاڑی کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔

ڈی ایس پی صداقت خان نے ناراں اور وادیٔ کاغان کا رخ کرنے والے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو سخت ہدایت کی ہے کہ تفریحی مقامات پر آنے والے افراد صرف یہاں کی قدرتی خوبصورتی اور ٹھنڈے موسم سے لطف اندوز ہونے تک خود کو محدود رکھیں اور ممنوعہ یا خطرناک مقامات پر غیر ضروری مہم جوئی اور فوٹو شوٹ کر کے اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو خطرے میں نہ ڈالیں۔

انہوں نے مزید آگاہ کیا کہ اس وقت گرمی کے باعث پہاڑوں پر جمی برف پگھلنے کا عمل تیزی سے جاری ہے، جس کی وجہ سے دریائے کنہار سمیت خطے کے دیگر ندی نالوں میں پانی کا بہاؤ اچانک انتہائی تیز اور غیر متوقع ہو جاتا ہے۔ یہ لہریں کسی بھی وقت جان لیوا ثابت ہو سکتی ہیں، لہٰذا دریا کے کناروں سے فاصلہ برقرار رکھا جائے۔