LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا بحیرہ عرب میں مشترکہ آپریشن، 15 کروڑ کی غیر قانونی شراب ضبط لاہور: اجوکا تھیٹر کا پنجاب ڈرامیٹک اینڈ تھیٹریکل پرفارمنسز بل کی منظوری پر شدید تحفظات کا اظہار، قانون کی واپسی کے لیے مہم چلانے کا اعلان 600 میگاواٹ شارٹ فال، لاہور سمیت مختلف شہروں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع فیلڈ مارشل سے قطری وزیر داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق سات شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی، پاسداران انقلاب عالمی یومِ اطفال پر پنجاب اسمبلی کی عمارت نیلی روشنیوں سے منور بلاول اپنے مؤقف میں سنجیدہ ہیں تو پی ٹی آئی کی نشستیں واپس کریں: بیرسٹر گوہر بھارتی فلمی فیڈریشن کا ریحان صدیقی سے روابط رکھنے والے بھارتی امریکی پروموٹرز کی تحقیقات کا مطالبہ مولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد محمود کی سیکیورٹی واپسی ناقابلِ معافی ہے، فوری بحال کی جائے: محمود خان اچکزئی و علامہ راجہ ناصر عباس اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ مکمل، میڈیکل ٹیم واپس روانہ سکھر میں انتخابی دھاندلی کیس، اسسٹنٹ کمشنر کو 2 سال قید، 2 لاکھ جرمانے کی سزا افغان فریڈم فرنٹ نے ہبت اللہ اخوندزادہ کی اقتدار میں شراکت کی پیشکش مسترد کر دی فلم انڈسٹری کی بحالی، فلم سٹی کے قیام اور پروڈیوسرز کی مالی معاونت پر غور دھی رانی پروگرام: خانیوال میں 182 جوڑوں کی اجتماعی شادیاں

دنیا بھرمیں پاکستان آج امن کے پیامبر کے طور پر جانا جا رہا ہے: طاہر اشرفی

Web Desk

8 April 2026

چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ حالیہ سفارتی کامیابیوں کے بعد آج پوری دنیا میں پاکستان کی پہچان ایک “امن کے پیامبر” کے طور پر ہو رہی ہے۔ قومی پیغامِ امن کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے معرکہ حق میں پاکستان کی عظیم کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کیا اور کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ عالمی سطح پر امن اور انصاف کی آواز بلند کی ہے۔ حافظ طاہر اشرفی نے خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور امن کی بحالی کے لیے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

حافظ طاہر اشرفی نے اپنے خطاب میں کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ کشمیر اور فلسطین کے عوام کو ان کا بنیادی حقِ خود ارادیت ملنا ناگزیر ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ عالمی برادری کو ان مظلوم اقوام کو انصاف فراہم کرنے کے لیے اپنا موثر کردار ادا کرنا چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی موجودہ سول اور عسکری قیادت نے جس طرح دانشمندی سے ملک کا مقدمہ لڑا ہے، اس نے عالمی سطح پر پاکستان کے وقار میں اضافہ کیا ہے۔ پاکستان ہر فورم پر امن کا داعی رہے گا اور کشمیر و فلسطین کے دیرینہ مسائل کے حل تک اپنی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔