LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام کیرولائن لیوٹ نے استعفیٰ صدر ٹرمپ سے دلبرداشتہ ہونے پر دیا: ایرانی سفارتخانہ ٹرمپ نے اسلام آباد مفاہمت کے ذریعے ایران کو تسلیم کر لیا: باقر قالیباف ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی امریکی سینٹ کام کمانڈر بریڈ کوپر کا 10 روزہ مشرق وسطیٰ کا دورہ مکمل استاد نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 29 برس بیت گئے بابائے اردو مولوی عبدالحق کی 65ویں برسی آج منائی جا رہی ہے اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کو جنگ باضابطہ ختم کرنے کی تجویز پیش کر دی ایران نے فرانس کو ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے خبردار کر دیا آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر ایران نے امریکی فوجیوں کی تدفین کیلئے جگہ مختص کر دی، 5 ہزار قبروں کی گنجائش ہوگی حوثی باغیوں کے حملوں کے بعد یمن کی المخا بندرگاہ نے آپریشن معطل کر دیا قطر نے ایرانی طیاروں کے 3 پائلٹس کی گرفتاری کے دعوؤں کی تردید کر دی ایران کو اپنے 3 پائلٹس قطر میں قید ہونے کا شبہ، ریڈ کراس سے مدد کی اپیل

فیلڈ مارشل عاصم منیر شہید خامنہ ای کی نماز جنازہ کیلئے تہران پہنچ گئے

Web Desk

3 July 2026

پاکستان کے عسکری سربراہ سید عاصم منیر ایران کے سابق رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں شرکت کے لیے ایران کے دارالحکومت تہران پہنچ گئے ہیں۔

تہران کے بین الاقوامی ایئرپورٹ پر آمد پر ایران کے اعلیٰ عسکری و سیاسی حکام نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ استقبال کرنے والوں میں ایرانی وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل سید ماجد ابن رضا اور وزیر داخلہ سکندر مومنی شامل تھے۔ اس موقع پر پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے۔

ایران کے سپریم لیڈر کی وفات پر پاکستان کی جانب سے یکجہتی کے اظہار کے لیے متعدد اعلیٰ سطح کے وفود تہران پہنچ چکے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی سربراہی میں بھی ایک خصوصی وفد تعزیت اور نمازِ جنازہ میں شرکت کے لیے تہران پہنچا ہے۔

علاوہ ازیں، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان کا مرکزی سیاسی وفد بھی آخری رسومات میں شریک ہو رہا ہے۔ اس وفد میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیّر حسین بخاری اور وزیرِاعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ شامل ہیں، جو پاکستانی عوام اور حکومت کی جانب سے برادر ملک ایران کے ساتھ اس عظیم قومی سانحے پر گہرے غم اور یکجہتی کا اظہار کریں گے۔