’آج کل ترامیم کرنا کون سا مشکل ہے‘ 14 سال سزا کاٹ کر رہا ہونے پر اپیل خارج
Web Desk
2 July 2026
سپریم کورٹ آف پاکستان نے ملزم تحرین الیاس کی عمر قید کو سزائے موت میں تبدیل کرنے سے متعلق اپیل خارج کر دی ہے کیونکہ ملزم 14 سال قید کاٹنے کے بعد رہا ہو چکا ہے۔ سماعت کے دوران جیل سپرنٹنڈنٹ ژوب (بلوچستان) نے ویڈیو لنک پر بتایا کہ ملزم کی باقی ماندہ سزا صدر مملکت کی عام معافی کے تحت ختم کی گئی۔ اس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق عمر قید کے لیے 17 سال کی سزا لازم ہے، تاہم ملزم کی رہائی کے باعث اس قانونی نکتے کا جائزہ کسی دوسرے مقدمے میں لیا جائے گا۔ عدالت نے واضح کیا کہ آئین کے تحت صدر کو معافی کا اختیار حاصل ہے، اگر سزا بڑھانے کی گنجائش پیدا کرنی ہے تو آئینی ترمیم کرائی جائے، “ویسے بھی آج کل ترامیم کرنا کون سا مشکل ہے”۔ دورانِ سماعت عدالت نے وکیل سے جملہ بازی کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ “اگر ہم وکلاء کی تلاشی لیں تو 70 فیصد وکلاء سے اسلحہ نکل آئے گا”۔
متعلقہ عنوانات
بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق رپورٹ انتہائی تشویشناک ہے: سہیل آفریدی
17 August 2026
ٹرمپ نے عمان کو آبنائے ہرمز میں مداخلت پر حملے کی دھمکی دیدی
17 August 2026
چیف جسٹس سے انگلینڈ اینڈ ویلز ہائی کورٹ کے جج جسٹس کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال
17 August 2026
کسی کو سندھ سے مخالفت نہیں، کارکردگی پر بات ہوگی: عظمیٰ بخاری
17 August 2026
آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت ملے گی: رانا ثناء اللہ
17 August 2026
وفاقی آئینی عدالت کا کارپوریٹ ٹیکس دہندگان کے حق میں بڑا فیصلہ
17 August 2026
بلوچستان ہائیکورٹ نے زیارت پولیس حملہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کر دیا
17 August 2026
پاکستان اور قطرموجودہ کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں: اسماعیل بقائی
17 August 2026