سندھ طاس معاہدے پر عالمی عدالت کا فیصلہ پاکستان کی کامیابی ہے: چینی اخبار
Web Desk
13 September 2026
بیجنگ: چین کے مؤقر اور معروف انگریزی جریدے ’ساؤتھ چائنہ مارننگ پوسٹ‘ (SCMP) نے سندھ طاس معاہدے پر مستقل ثالثی عدالت (PCA) کے حالیہ فیصلے کو پاکستان کی ایک غیر متوقع اور عظیم سفارتی فتح قرار دے دیا ہے۔
چینی جریدے کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق، بین الاقوامی ٹریبونل کے اس فیصلے نے دیرینہ آبی تنازع میں بھارت پر پاکستان کا پلڑا بھاری کر دیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ماضی میں دونوں ممالک کے درمیان شدید جنگوں، کشیدگی اور سیاسی چپقلش کے باوجود 1960 کا تاریخی سندھ طاس معاہدہ ہمیشہ بحال اور برقرار رہا ہے۔
ساؤتھ چائنہ مارننگ پوسٹ کے مطابق، 31 اگست کو دی ہاگ میں قائم مستقل ثالثی عدالت نے اپنے فیصلے میں واضح طور پر قرار دیا کہ نئی دہلی کے پاس اس دوطرفہ بین الاقوامی معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل یا منسوخ کرنے کا کوئی قانونی جواز موجود نہیں ہے۔ اس کے علاوہ، عالمی عدالت نے مقبوضہ کشمیر میں دریائے چناب پر زیرِ تعمیر متنازع ’رَتل ہائیڈرو الیکٹرک پاور پراجیکٹ‘ کی ڈیزائننگ اور تعمیر کو بھی محدود کرنے کا حکم دیا ہے۔
جریدے نے مزید لکھا کہ عالمی ٹریبونل کے پانچ رکنی پینل نے معاہدے کی معطلی کے حوالے سے بھارتی موقف اور دلائل کو متفقہ طور پر مسترد کر دیا، جس سے عالمی سطح پر پاکستان کے بیانیے کو مزید تقویت ملی ہے۔
چینی اخبار کے مطابق، بھارتی یکطرفہ اور متنازع اقدامات کے خلاف انٹرنیشنل ٹربیونل کا یہ واضح اور قطعی فیصلہ پاکستان کے لیے ایک ایسی اہم سفارتی کامیابی ہے جس نے خطے میں بھارت کے توسیعی ہتھکنڈوں اور آبی جارحیت کو الٹا کر رکھ دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
اپوزیشن کمیٹی کے ساتھ اچھا معاہدہ تیار ہوا، سہیل آفریدی نے سبوتاژ کر دیا: محسن نقوی
4 October 2026
پاک بھارت سرحد پر بلااشتعال بھارتی فائرنگ، شہید پاکستانی شہریوں کی نمازِ جنازہ ادا
4 October 2026
وزیراعظم کی محسن نقوی سے ملاقات، خیبرپختونخوا میں امن و امان کیلئے سخت فیصلوں پر غور
4 October 2026
وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، اپوزیشن سے مذاکرات پر تبادلہ خیال
4 October 2026
خیبرپختونخوا حکومت تحریری معاہدے پر اتفاق کرکے آخری وقت میں پیچھے ہٹ گئی: محسن نقوی
4 October 2026
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے مذاکراتی کمیٹی کو بھیجے ڈرافٹ کا مسودہ جاری کر دیا
4 October 2026
اسلام آباد مفاہمت کی 7 شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی: قالیباف
4 October 2026
پنجاب میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا آغاز، 5 روڈ منصوبے نجی شعبے کے سپرد
4 October 2026