خواجہ سعد رفیق کے بیان پر شرجیل انعام میمن کا ردعمل سامنے آگیا
Web Desk
25 June 2026
کراچی: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کی جانب سے کراچی کے بلدیاتی نظام پر اٹھائے گئے سوالات کے بعد سندھ کے سینئر وزیر اور وزیرِ اطلاعات شرجیل انعام میمن کا سخت ردِ عمل سامنے آیا ہے۔ اپنے ایک تند و تیز بیان میں شرجیل انعام میمن نے خواجہ سعد رفیق کو مشورہ دیا کہ وہ دوسرے صوبوں کے جمہوری نظام پر انگلی اٹھانے سے پہلے پنجاب کے عوام کو یہ بتائیں کہ وہاں اب تک بلدیاتی انتخابات کیوں نہیں کرائے جا رہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی تعجب خیز اور دوہرے معیار کی سیاست ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے گریز کرنے والی جماعت کراچی کے آئینی اور قانونی طریقے سے مکمل ہونے والے جمہوری عمل پر تنقید کر رہی ہے۔ شرجیل میمن نے واضح کیا کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات قانون کے مطابق ہوئے جہاں عوام نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر کے نمائندے منتخب کیے۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی بااختیار بلدیاتی نظام اور عوامی مینڈیٹ پر کامل یقین رکھتی ہے، لہٰذا ن لیگ کو عوامی فیصلے پر اعتراض کرنے کے بجائے جمہوری روایات کا احترام کرنا چاہیے اور جمہوریت کے استحکام کے لیے پنجاب کے عوام کو بھی ان کا آئینی حق دینا چاہیے۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم کا ملائیشین ہم منصب سے رابطہ،تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
21 August 2026
فیلڈ مارشل سے جمہوریہ کانگو کے دفاعی وفد کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
21 August 2026
پاکستان سمیت 12 ممالک کی شمال مغربی شام میں اسرائیلی فضائی حملے کی شدید مذمت
21 August 2026
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
21 August 2026
حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے جا رہے ہیں: سہیل آفریدی
21 August 2026
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
21 August 2026
بلوچستان میں 10 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 37 دہشتگرد ہلاک
21 August 2026
اپوزیشن جماعتوں کے نئے الائنس کا معاملہ، اہم مشاورتی اجلاس آج ہوگا
21 August 2026