LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم کی اسلام آباد ٹیکنالوجی پارک کی تعمیر جلد مکمل کرنے کی ہدایت بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق رپورٹ انتہائی تشویشناک ہے: سہیل آفریدی ٹرمپ نے عمان کو آبنائے ہرمز میں مداخلت پر حملے کی دھمکی دیدی چیف جسٹس سے انگلینڈ اینڈ ویلز ہائی کورٹ کے جج جسٹس کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت ملے گی: رانا ثناء اللہ وفاقی آئینی عدالت کا کارپوریٹ ٹیکس دہندگان کے حق میں بڑا فیصلہ بلوچستان ہائیکورٹ نے زیارت پولیس حملہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کر دیا پاکستان اور قطرموجودہ کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں: اسماعیل بقائی عمران خان کی صحت اور جیل ملاقاتوں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع پٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا دوسرے روز میں داخل پشاور ہائیکورٹ کے 4 مستقل ہونے والے ججز نے حلف اٹھا لیا سکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک طالبان حکومت خود خطے کو غیر مستحکم کرنے کیلئے پراکسی بن چکی ہے: عاصم افتخار عمرہ زائرین اور ورکرز کیلئے پاکستانی سفارت خانے کی اہم ہدایات

پاکستان پیپلز پارٹی کو بڑا سیاسی جھٹکا، سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ

Web Desk

1 July 2026

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کو آزاد کشمیر میں ایک بڑا سیاسی جھٹکا لگا ہے جہاں سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے اور اپنا استعفیٰ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ارسال کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم پر پیدا ہونے والے شدید اختلافات کے بعد سامنے آیا ہے، جہاں انہوں نے وسطی باغ، پاچھیوٹ اور نیلم سے ٹکٹ کے لیے درخواست دی تھی۔ امکان ہے کہ سردار تنویر الیاس کے ہمراہ ان کے سیاسی ساتھی بھی اگلے دو روز میں پیپلز پارٹی سے علیحدگی کا باقاعدہ اعلان کر دیں گے۔ سردار تنویر الیاس خان اب استحکامِ پاکستان پارٹی (آئی پی پی) میں شمولیت یا آزاد حیثیت میں ایک بڑے سیاسی گروپ کی قیادت کرتے ہوئے انتخابات میں حصہ لینے کے آپشنز پر غور کر رہے ہیں۔