غیر رجسٹرڈ تعلیمی اداروں پر 40 لاکھ روپے تک جرمانہ کیا جا سکتا ہے، وزیر تعلیم پنجاب
Web Desk
4 July 2026
باغبان پورہ میں اسکول کے افسوسناک حادثے کے بعد حکومتِ پنجاب نے صوبے بھر میں غیر رجسٹرڈ نجی اسکولوں اور اکیڈمیز کے خلاف بڑے پیمانے پر سخت قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ صوبائی وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات نے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ “معصوم بچوں کی ہلاکت ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے” اور حکومت تعلیمی اداروں میں حفاظتی معیار پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔
وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ صوبے میں ہر نجی تعلیمی ادارے کے لیے رجسٹریشن لازمی ہے اور رجسٹریشن کے بغیر اسکول یا اکیڈمی چلانا اب قانوناً سنگین جرم تصور ہوگا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ نئے قانون کے مطابق غیر رجسٹرڈ تعلیمی ادارے چلانے والوں پر 3 لاکھ روپے سے لے کر 40 لاکھ روپے تک کا بھاری جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔
صوبائی حکومت کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے ایک ہی روز میں 744 غیر رجسٹرڈ تعلیمی اداروں کو باضابطہ نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔ حکام کے مطابق ان نوٹسز میں اسکولوں اور اکیڈمی مالکان کو سخت ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تین روز کے اندر اپنی رجسٹریشن کا عمل ہر صورت مکمل کرائیں، بصورتِ دیگر ان کے خلاف پنجاب کے متعلقہ قوانین کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
رانا سکندر حیات نے واضح کیا کہ حکومت کا مقصد نجی تعلیمی اداروں کو بند کرنا یا ان کے روزگار کو نقصان پہنچانا نہیں ہے، بلکہ انہیں قانونی دائرہ کار میں لا کر طلبہ کو ایک محفوظ، پرامن اور معیاری تعلیمی ماحول فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے تمام غیر رجسٹرڈ اسکولوں اور اکیڈمی مالکان کو ہدایت کی کہ وہ کسی بھی قسم کی قانونی پیچیدگی یا بھاری جرمانے سے بچنے کے لیے فوری طور پر رجسٹریشن کی درخواستیں جمع کرائیں۔
وزیرِ تعلیم نے مزید اعلان کیا کہ بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اب تمام نجی اسکولوں کے لیے بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنا بھی لازمی قرار دے دیا گیا ہے تاکہ مستقبل میں باغبان پورہ جیسے کسی بھی ناخوشگوار حادثے سے بچا جا سکے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن کے مطابق اس مہم کا بنیادی مقصد صوبے بھر میں نجی تعلیمی اداروں کا مکمل ریکارڈ مرتب کرنا اور حفاظتی تقاضوں پر سختی سے عمل درآمد کرانا ہے۔ مقررہ مدت گزرنے کے بعد قانون شکنی کرنے والے اداروں کو سیل کرنے اور جرمانوں سمیت مزید سخت اقدامات کیے جائیں گے۔
متعلقہ عنوانات
آزاد کشمیر میں انتخابی عمل مکمل، ن لیگ 25 نشستوں کے ساتھ سرفہرست
16 August 2026
آزاد کشمیر میں عوام نے انتشار اور تشدد کی سیاست کو مسترد کر دیا: مریم نواز
16 August 2026
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 16 میں مسلم لیگ (ن)، ایل اے 15 میں پیپلز پارٹی کامیاب
16 August 2026
بھارتی فوج کی جانب سے کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی حمایت، گٹھ جوڑ دوبارہ بے نقاب
16 August 2026
حزب اللہ کمانڈر کی شہادت کے بعد امریکا سے مذاکرات معطل کر دیے: باقر قالیباف
16 August 2026
تیل کی قیمتیں کم رکھنا امریکا کی پہلی ، ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنا دوسری ترجیح ہے: جے ڈی وینس
15 August 2026
انڈونیشیا میں زلزلے سے جانی نقصان پر وزیراعظم کا اظہار افسوس
15 August 2026
آزاد کشمیر الیکشن: نتائج کو’’فارم 47 پلس‘‘ کے نام سے یاد رکھا جائیگا: شرجیل میمن
15 August 2026