پنجاب اسمبلی میں ایران امریکا جنگ بندی کے خیرمقدم کی قرارداد جمع
Web Desk
8 April 2026
پنجاب اسمبلی میں امریکہ اور ایران کے درمیان دو ہفتوں کی تاریخی جنگ بندی کا خیرمقدم کرنے کے لیے ایک قرارداد جمع کرا دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکنِ اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے، جس میں مشرقِ وسطیٰ میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا گیا ہے۔ قرارداد کے متن میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ان کی کامیاب سفارت کاری پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔
قرارداد میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستان کی پرامن سفارتی کاوشوں کو آج پوری دنیا تسلیم کر رہی ہے اور یہ موجودہ حکومت کی ایک بڑی عالمی کامیابی ہے۔ متن کے مطابق، جس پاکستان کو ماضی میں عالمی سطح پر تنہائی کا شکار کرنے کی کوشش کی گئی تھی، آج وہی ملک دنیا کے بڑے فیصلوں میں کلیدی اور مؤثر کردار ادا کر رہا ہے۔ قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف، اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر اس کامیاب ثالثی کے بعد اسلامی دنیا کے ہیرو بن کر سامنے آئے ہیں۔ پنجاب اسمبلی کی اس قرارداد کے ذریعے ایوان نے امن کے قیام کے لیے وفاقی حکومت کے تمام فیصلوں کی مکمل تائید کا اظہار کیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
سندھ بھر میں دفعہ 144 کی مدت میں توسیع، جلسے جلوس اور احتجاج پر پابندی برقرار
29 April 2026
انٹر پول نے ملک ریاض اور علی ریاض ملک کے ریڈ وارنٹ جاری کر دیئے
29 April 2026
پاکستان میں کرپشن بارے آئی ایم ایف رپورٹ معتصب، نامناسب ہے: چیئرمین نیب
29 April 2026
بلاول بھٹو زرداری سے ازبکستان کے نووئی ریجن کے گورنر کی ملاقات
29 April 2026
پاکستان کی کوششوں سے جنگ بندی ہوئی، توسیع بھی کی گئی جو تاحال برقرار ہے: وزیراعظم
29 April 2026
شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کی سندھ حکومت پر کڑی تنقید؛ کراچی کی بدحالی لا ذمے دار کون۔۔؟
29 April 2026
پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت، پاک فوج کا بھرپور جواب
29 April 2026
وفاقی کابینہ کا اجلاس، مشرقِ وسطیٰ تنازع میں پاکستان کی کوششوں کا جائزہ
29 April 2026