LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم کی اسلام آباد ٹیکنالوجی پارک کی تعمیر جلد مکمل کرنے کی ہدایت بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق رپورٹ انتہائی تشویشناک ہے: سہیل آفریدی ٹرمپ نے عمان کو آبنائے ہرمز میں مداخلت پر حملے کی دھمکی دیدی چیف جسٹس سے انگلینڈ اینڈ ویلز ہائی کورٹ کے جج جسٹس کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت ملے گی: رانا ثناء اللہ وفاقی آئینی عدالت کا کارپوریٹ ٹیکس دہندگان کے حق میں بڑا فیصلہ بلوچستان ہائیکورٹ نے زیارت پولیس حملہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کر دیا پاکستان اور قطرموجودہ کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں: اسماعیل بقائی عمران خان کی صحت اور جیل ملاقاتوں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع پٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا دوسرے روز میں داخل پشاور ہائیکورٹ کے 4 مستقل ہونے والے ججز نے حلف اٹھا لیا سکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک طالبان حکومت خود خطے کو غیر مستحکم کرنے کیلئے پراکسی بن چکی ہے: عاصم افتخار عمرہ زائرین اور ورکرز کیلئے پاکستانی سفارت خانے کی اہم ہدایات

ڈاکٹر یاسمین راشد کے انتقال کی خبروں پر پی ٹی آئی کی وضاحت

Web Desk

1 July 2026

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 9 مئی کے کیسز میں سزا یافتہ اور لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید پارٹی کی بزرگ و مرکزی خاتون رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کے حوالے سے سوشل میڈیا پر زیرِ گردش انتقال کی خبروں کی سخت الفاظ میں تردید کرتے ہوئے باقاعدہ وضاحت جاری کر دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ (سابقہ ٹویٹر) پر اپنے ایک اہم بیان میں پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان شیخ وقاص اکرم نے لکھا کہ اللہ کا شکر ہے ڈاکٹر یاسمین راشد بالکل زندہ اور خیریت سے کوٹ لکھپت جیل میں موجود ہیں۔ انہیں پارٹی چیئرمین عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہونے کی پاداش میں غیر قانونی حراست اور سخت سزاؤں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کے بارے میں پھیلائی جانے والی تمام خبریں سراسر جھوٹی، من گھڑت ہیں اور ان کا حقیقت سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے۔ شیخ وقاص اکرم نے پی ٹی آئی کے تمام کارکنان، ہمدردوں اور عام عوام سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ بزرگ رہنما کے حوالے سے پھیلائی جانے والی کسی بھی قسم کی شرانگیز افواہ پر کان نہ دھریں اور نہ ہی ان بے بنیاد خبروں پر یقین کریں۔  یاد رہے کہ گزشتہ کچھ گھنٹوں سے مختلف سماجی رابطوں کی سائٹس اور واٹس ایپ گروپس پر یہ تشویشناک خبر تیزی سے وائرل ہو رہی تھا کہ کوٹ لکھپت جیل میں قید ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت اچانک شدید خراب ہو گئی تھی، جس کے بعد انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دورانِ علاج خالقِ حقیقی سے جا ملیں۔ پی ٹی آئی کی اس باضابطہ وضاحت کے بعد ان تمام افواہوں کا خاتمہ ہو گیا ہے۔