فضائیہ نے دشمن کے 8طیارے گرائے، بھارتی حملے پر ردعمل سنہرے حروف سے لکھاجائے گا، صدرزرداری
Web Desk
10 May 2026
صدر مملکت آصف زرداری نےکہا ہےکہ 10 مئی پاکستان کی تاریخ کا سنہری باب ہے، بھارتی جارحیت پر پاکستان کا ردعمل سنہرے حروف سے لکھا جائےگا۔ پاک فضائیہ نے دشمن کے 8 طیارے مارگرائے
آپریشن بنیان مرصوص معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر اسلام آباد میں پاکستان مونومنٹ پر خصوصی تقریب ہوئی۔
تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف سمیت فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور مسلح افواج کے سربراہان، اسپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ اور وفاقی وزرا بھی شریک ہوئے۔ مختلف ممالک کے سفیر، سول اورعسکری حکام، شہدا کے لواحقین بھی تقریب میں موجود تھے۔
تقریب کے آغاز پر قومی ترانہ بجایا گیا۔ تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں نے مارچ پاسٹ کیا اور سلامی پیش کی۔
تقریب سے مرکزی خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعےکے بعد پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی، بھارت نے پاکستان پر بلا اشتعال حملہ کیا، بھارت نے پاکستان کی سول آبادی اور عبادت گاہوں پر حملے کیے، پاک فضائیہ اور پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ افغانستان کےذریعے پاکستان میں ہونے والی بھارتی دہشت گردی کو ختم ہونا چاہیے۔
متعلقہ عنوانات
امریکاسے مذاکرات کےلیے ایران کاجواب پاکستان کو مل گیا، وزیراعظم شہبازشریف کی تصدیق
10 May 2026
تاریکی میں کیے گئے حملے کا تاریخی جواب دیا، ہرطرف شاہینوں کا غلبہ اوردشمن کے طیاروں کا ملبہ تھا، وزیراعظم
10 May 2026
پنجاب، کےپی، کشمیر اورگلگت میں گرج چمک کے ساتھ بارش، ژالہ باری کاالرٹ جاری
10 May 2026
کراچی، گلستان جوہر سے عیدپرفروخت کےلیے لائے گئے25بکرے چوری
10 May 2026
مسلط کردہ پالیسیوں نے ملک کو بدامنی کی دلدل میں دھکیل دیا، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
10 May 2026
بنوں میں پولیس چوکی فتح خیل پر خودکش حملہ، شہید اہلکاروں کی تعداد 15 ہوگئی
10 May 2026
مہنگائی کے آفٹرشاکس جاری، جیٹ فیول کی قیمت میں 53روپے11پیسے فی لیٹر اضافہ
10 May 2026
پاکستان پیٹرول، بجلی، گیس کی مقامی قیمتیں لاگت کےمطابق طے کرے، آئی ایم ایف
10 May 2026