LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام کیرولائن لیوٹ نے استعفیٰ صدر ٹرمپ سے دلبرداشتہ ہونے پر دیا: ایرانی سفارتخانہ ٹرمپ نے اسلام آباد مفاہمت کے ذریعے ایران کو تسلیم کر لیا: باقر قالیباف ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی امریکی سینٹ کام کمانڈر بریڈ کوپر کا 10 روزہ مشرق وسطیٰ کا دورہ مکمل استاد نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 29 برس بیت گئے بابائے اردو مولوی عبدالحق کی 65ویں برسی آج منائی جا رہی ہے اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کو جنگ باضابطہ ختم کرنے کی تجویز پیش کر دی ایران نے فرانس کو ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے خبردار کر دیا آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر ایران نے امریکی فوجیوں کی تدفین کیلئے جگہ مختص کر دی، 5 ہزار قبروں کی گنجائش ہوگی حوثی باغیوں کے حملوں کے بعد یمن کی المخا بندرگاہ نے آپریشن معطل کر دیا قطر نے ایرانی طیاروں کے 3 پائلٹس کی گرفتاری کے دعوؤں کی تردید کر دی ایران کو اپنے 3 پائلٹس قطر میں قید ہونے کا شبہ، ریڈ کراس سے مدد کی اپیل

صدر آصف علی زرداری کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو یومِ آزادی پر مبارکباد؛ پاکستان کے دورے کی دعوت، سفارتی و دفاعی شراکت داری کو مزید وسعت دینے پر زو

Web Desk

4 July 2026

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی عوام کو امریکہ کی آزادی کے 250 سال مکمل ہونے کے تاریخی اور یادگار موقع پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

امریکی صدر کے نام لکھے گئے اپنے ایک تہنیتی خط میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ امریکہ اپنی طاقت، جدت، آزادی، جمہوریت اور مساوی مواقع جیسے بنیادی اقدار سے وابستگی کی مضبوط روایت کو مسلسل آگے بڑھا رہا ہے۔ گزشتہ ڈھائی صدیوں کے دوران امریکی عوام کے نمایاں کارناموں نے دنیا کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

صدر زرداری نے خط میں اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان دیرینہ تعلقات باہمی احترام، مشترکہ مفادات، اور امن، سلامتی و خوشحالی کے فروغ کے مشترکہ عزم پر استوار ہیں۔ انہوں نے امریکہ میں آباد متحرک پاکستانی برادری کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس کمیونٹی کی کامیابیاں دونوں ممالک کے لیے باعثِ فخر ہیں اور یہ دونوں اقوام کے درمیان دوستی، باہمی اعتماد اور بہتر روابط کا مضبوط ذریعہ ہیں۔

صدرِ پاکستان نے پاک-امریکہ تعلقات کی مثبت سمت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے توانائی کی قابلِ اعتماد فراہمی، تجارت و سرمایہ کاری، دفاع اور انسدادِ دہشت گردی سمیت دیگر اہم شعبوں میں قریبی اور منظم تعاون جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے خطے میں امن و سلامتی کے لیے مضبوط پاک-امریکہ شراکت داری کو ناگزیر قرار دیا اور گزشتہ سال مئی میں دو ایٹمی ہتھیاروں سے لیس ریاستوں کے درمیان جنگ بندی کے لیے صدر ٹرمپ کی کامیاب ثالثی کا خصوصی ذکر کیا۔

صدرِ مملکت نے ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے پاکستان کے ثالثی کے کردار پر امریکی اعتماد کا شکریہ ادا کیا اور واضح کیا کہ خطے کا پائیدار حل صرف مذاکرات، سفارت کاری اور کشیدگی میں کمی کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ خط کے آخر میں صدر آصف علی زرداری نے، پاکستانی عوام کی جانب سے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پاکستان کا دورہ کرنے کی پُر تپاک دعوت بھی دی۔