LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
معرکہ حق کی فتح کا سال مکمل ہونے پر جی ایچ کیو میں کل پر وقار تقریب، فیلڈ مارشل مہمان خصوصی ہوں گے وزیرِ اعظم شہباز شریف 23 تا 25 مئی چین کا دورہ کریں گے آٹھ صفر کا معرکہ حق دشمن کبھی فراموش نہیں کر پائے گا: مریم نواز پاکستان اپنی خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا: ملک محمد احمد خان حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ماضی میں پروپیگنڈا بہت کیا، ایک اینٹ بھی نہیں لگائی گئی: خواجہ آصف معرکہ حق کے حوالے سےترکیہ میں پاکستانی سفارتخانے کی خصوصی تقریب آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے اقتصادی جائزوں کی منظوری دے دی مہاجر پرندوں کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے، مریم نواز شریف پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان منشیات کی روک تھام کیلئے معاہدہ او آئی سی کا فلسطینی علاقوں پر قبضے کے خاتمے، دو ریاستی حل کو آگے بڑھانے کا مطالبہ امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار ایرانی وزیر خارجہ کا برطانوی ہم منصب سے رابطہ، خطے کی بڑھتی کشیدگی پر تبادلہ خیال برطانیہ بلدیاتی انتخابات: ریفارم یوکے 1400 سے زائد سیٹیوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ایران نے آبنائے ہرمز میں ٹرانزٹ فیس لینے کیلئے بحری اتھارٹی قائم کردی

صدر مملکت آصف زرداری کی روسی قیادت کو یومِ فتح پر مبارک باد

Web Desk

9 May 2026

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے روسی فیڈریشن کے صدر ولادیمیر پوتن اور روسی عوام کو ‘یومِ فتح’ کے موقع پر مبارکباد پیش کی ہے۔ ایوانِ صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ فسطائیت کے خلاف عظیم جنگ میں فتح، روسی عوام کی عالمی جدوجہد اور ان کی بے مثال قربانیوں کی ایک پُروقار یادگار ہے۔

صدر مملکت نے اس تاریخی کامیابی کو روسی قوم کی ہمت اور عالمی امن و سلامتی کے لیے ان کے کلیدی کردار کی علامت قرار دیا۔ انہوں نے نازی ازم کے خلاف جنگ میں جانیں قربان کرنے والے تمام افراد کو خراجِ عقیدت پیش کیا، جن میں برصغیر (موجودہ پاکستان) کے وہ سپاہی بھی شامل تھے جنہوں نے اتحادی افواج کے پلیٹ فارم سے خدمات انجام دیں۔

اپنے پیغام میں آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ پاکستان روس کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ایک منصفانہ، پرامن اور قواعد و ضوابط پر مبنی بین الاقوامی نظام کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس تاریخی فتح کا جذبہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون، باہمی مفاہمت اور دوستی کے رشتوں کو مزید مستحکم کرے گا۔