LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم کا ملائیشین ہم منصب سے رابطہ،تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق فیلڈ مارشل سے جمہوریہ کانگو کے دفاعی وفد کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق پاکستان سمیت 12 ممالک کی شمال مغربی شام میں اسرائیلی فضائی حملے کی شدید مذمت اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے جا رہے ہیں: سہیل آفریدی بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم بلوچستان میں 10 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 37 دہشتگرد ہلاک اپوزیشن جماعتوں کے نئے الائنس کا معاملہ، اہم مشاورتی اجلاس آج ہوگا پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے اجلاس، اپوزیشن کا احتجاج ملائیشین وزیر داخلہ کا نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ، ڈیجیٹل نظام کو سراہا امریکی پابندیاں اور معاشی دباؤ مشرقِ وسطیٰ کے مسئلے کا حل نہیں: چین عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے، سیاست کا معیار گٹر میں ڈال دیا گیا ہے، خواجہ آصف عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر پنجاب میں بلدیاتی انتخابات، الیکشن میٹریل کی خریداری کے اقدامات شروع وزیراعلیٰ مریم نواز نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح کر دیا

نوجوانوں کو منشیات کے ناسور سے بچانا ترجیح ہے: شہباز شریف

Web Desk

25 June 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے منشیات کے استعمال اور غیر قانونی سمگلنگ کے خلاف عالمی دن (26 جون 2026) کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان اقوامِ عالم کے ساتھ مل کر اس معاشرتی برائی کے خاتمے کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کرتا ہے اور اس مقصد کے لیے ہر ممکنہ اقدامات جاری رکھے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ دن منشیات کے استعمال اور غیر قانونی سمگلنگ سے پیدا ہونے والے انسانی، معاشی اور معاشرتی نقصانات کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے رواں سال کے موضوع ’’دیرینہ مسائل، نئے چیلنجز اور منشیات سے پاک مستقبل کے لیے اختراعی اقدامات‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ تھیم عالمی سطح پر اس مسئلے کی سنگینی اور اس کے نئے پہلوؤں کی جانب توجہ مبذول کراتا ہے۔شہباز شریف نے واضح کیا کہ پاکستان منشیات کی مختلف اقسام، ان کی غیر قانونی ترسیل اور نوجوان نسل تک رسائی جیسے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔ حکومت قومی استعداد کار میں اضافے، ادارہ جاتی ہم آہنگی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کو مزید وسعت دے رہی ہے تاکہ منشیات کے غیر قانونی نیٹ ورکس کا جڑ سے خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اور اس مقصد کے حصول کے لیے ملک بھر کے تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنا انتہائی اہم قدم ہے۔ اس سلسلے میں حکومتِ پاکستان صوبائی حکومتوں کے تعاون سے تعلیمی اداروں میں آگاہی اور بچاؤ کے پروگراموں کو وسعت دے رہی ہے، جبکہ متاثرہ افراد کے علاج اور بحالی کی سہولیات کو بھی عصری تقاضوں کے مطابق بہتر بنایا جا رہا ہے۔وزیراعظم نے اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام، طلب میں کمی، عوامی آگاہی اور متاثرہ افراد کے علاج و بحالی کے لیے انتہائی مؤثر اقدامات کر رہا ہے۔ انہوں نے قانون کے مؤثر نفاذ، روک تھام اور بحالی کے اقدامات پر بیک وقت توجہ دینے کو حکومت کی جامع حکمت عملی کا مظہر قرار دیا۔

وزیراعظم نے انسدادِ منشیات فورس کے شہداء کو گراں قدر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا:”وطن کے تحفظ اور نسلِ نو کے مستقبل کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر اہلکاروں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور پوری قوم ان پر فخر کرتی ہے۔”وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام کے آخر میں والدین، اساتذہ، تعلیمی اداروں، سماجی رہنماؤں، میڈیا اور خود نوجوانوں سے پرزور اپیل کی کہ وہ منشیات کے خلاف اس قومی جدوجہد میں اپنا فعال اور متحرک کردار ادا کریں، کیونکہ آگاہی، روک تھام اور ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل ہم سب کی مشترکہ قومی و اخلاقی ذمہ داری ہے۔