وزیراعظم کل سے ایران اور ترکیہ کے دورے پر روانہ ہونگے
Web Desk
2 July 2026
وزیراعظم شہباز شریف جمعے سے اسلامی جمہوریہ ایران اور جمہوریہ ترکیہ کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔ اس اہم دورے میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی کابینہ کے دیگر ارکان اور اعلیٰ حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم اپنے دورے کا آغاز برادر ملک ایران سے کریں گے، جہاں وہ مرحوم سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف ایرانی قیادت اور سوگوار خاندانوں سے ملاقات کے دوران حکومت اور عوامِ پاکستان کی جانب سے گہری تعزیت کا اظہار کریں گے اور اس غم کی گھڑی میں برادر ملک ایران کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کریں گے۔
ایران کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف، ترک صدر رجب طیب اردوان کی خصوصی دعوت پر استنبول روانہ ہوں گے، جہاں وہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں بالخصوص تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر توجہ دی جائے گی جبکہ علاقائی امن و سلامتی سے متعلق اہم امور بھی زیرِ بحث آئیں گے۔
استنبول میں قیام کے دوران وزیراعظم پاکستان کی میزبانی میں منعقد ہونے والی ایک اہم بزنس کانفرنس سے بھی خصوصی خطاب کریں گے۔ اس کانفرنس کا بنیادی مقصد پاکستان کے خصوصی اقتصادی زونز، توانائی، تجارت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور نجکاری سمیت مختلف شعبوں میں تجارتی اور سرمایہ کاری کی صلاحیتوں کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنا ہے۔ کانفرنس میں ترکیہ کی ممتاز کاروباری شخصیات، بڑے سرمایہ کاروں، اعلیٰ سرکاری حکام اور کاروباری برادری کے دیگر نمائندے شرکت کریں گے۔
اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ وزیراعظم کا ایران اور ترکیہ کا یہ دورہ دونوں برادر ممالک کے ساتھ پاکستان کے گہرے تاریخی، ثقافتی اور دیرینہ برادرانہ تعلقات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
متعلقہ عنوانات
پی ایس 30 خیرپور پر ضمنی انتخاب 16 اگست کو ہوگا، شیڈول جاری
2 July 2026
نیٹو پر سب سے زیادہ خرچ ہم کرتے ہیں، باقی ممالک امریکا پر انحصار چھوڑیں، ٹرمپ
2 July 2026
گوجرانوالہ میں 4 سالہ بچی کو گھر والوں نے جادو کے چکر میں زندہ جلاکر مار ڈالا
2 July 2026
ایئر چیف کا دورۂ بیلاروس، پاکستان دفاعی تعاون کے نئے مرحلے میں داخل
2 July 2026
2 July 2026
2027 سارک گیمز کی تیاریوں کے لئے سیکرٹریٹ قائم کرنے کا فیصلہ
2 July 2026
سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں61 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ
2 July 2026
ای سی سی نے پاسکو کی مرحلہ وار بندش سے متعلق اہم فیصلوں کی منظوری دے دی
2 July 2026