LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان، سعودی عرب کا زرعی و غذائی برآمدات 3 ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم دادو کے کچے علاقے میں دو گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 8 افراد ہلاک کال سینٹر کے ذریعے غیر اخلاقی مواد کی فروخت: ایف آئی اے نے مزید 20 چینی شہریوں کو پاکستان بدر کر دیا پاکستان، ترکیہ اور سعودیہ مشترکہ سلامتی و اجتماعی دفاع کیلئے متحد ہیں: وزیراعظم وزیراعظم آزاد کشمیر کا انٹرنیٹ اور داخلی و خارجی راستے بحال کرنے کا اعلان امریکا کے وعدے پورے ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی: ایران چین کی معروف کمپنی کا پنجاب کے آئی ٹی سیکٹر میں اظہار دلچسپی نیپال میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 734 ہو گئی، 2,498 افراد لاپتہ شمالی کوریا کی فوجی کمان میں بڑی تبدیلی، وزیرِ دفاع سمیت کئی عہدیدار برطرف پاکستان اور ازبکستان کا اقتصادی روابط مزید مضبوط بنانے پر اتفاق اسلام آباد یادداشت پر عملدرآمد سے مشکلات پر قابو پا سکتے ہیں: ایرانی صدر جماعت اسلامی کے دھرنوں کے 2 ہفتے مکمل، آج راولپنڈی میں تاریخی جلسے کا اعلان بانی پی ٹی آئی کی بہن بتا چکی عمران خان بالکل فٹ ہیں، وزیر دفاع پمز سانحہ: بچوں کو بچانے کی کوششیں ثابت، 9 صفحات پر مشتمل رپورٹ جاری امریکا میڈیا کے ذریعے توانائی مارکیٹ میں ہیرا پھیری کر رہا ہے، عباس عراقچی

امید ہے کہ ایران امریکا بات چیت جلد دیرپا امن میں بدلے گی: وزیر اعظم

Web Desk

6 May 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان علمائے کونسل کے زیر اہتمام منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 1979 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ امریکی اور ایرانی قیادت نے اسلام آباد میں آمنے سامنے بیٹھ کر مذاکرات کیے ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ بات چیت جلد ایک دیرپا امن معاہدے میں تبدیل ہوگی جس سے مزید جانی نقصان کا خدشہ ختم ہو جائے گا۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ پاکستان کی دعوت پر دونوں ممالک کا ایک پلیٹ فارم پر آنا عالمی سطح پر ملک پر بڑھتے ہوئے اعتماد کا ثبوت ہے اور یہ کامیابی حکمت عملی، اخلاص اور پختہ عزم کا نتیجہ ہے۔