وزیرِ اعظم ترکیہ کا 2 روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد پاکستان کے لیے روانہ
Web Desk
4 July 2026
وزیرِ اعظم شہباز شریف ترکیہ کا اپنا دو روزہ انتہائی اہم سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد وفد کے ہمراہ وطن واپسی کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ استنبول ایئرپورٹ پر ترک حکام نے انہیں الوداع کیا۔
اپنے اس دورے کے دوران وزیرِ اعظم پاکستان نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور وہاں کی اعلیٰ قیادت سے تفصیلی ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے استنبول میں منعقدہ بی ٹو بی (B2B) بزنس کانفرنس میں شرکت کی اور ترک صدر کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب بھی کیا۔
قیادت کے ساتھ ہونے والی بات چیت میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، تجارت و سرمایہ کاری کے حجم کو بڑھانے، دفاعی تعاون کو وسعت دینے اور باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دورے کے اختتام پر پاکستان اور ترکیہ کے رہنماؤں نے دونوں برادر ممالک کے تاریخی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔
متعلقہ عنوانات
فیلڈ مارشل عاصم منیر کل تہران کا دورہ کریں گے: ایرانی وزارت خارجہ
23 August 2026
ایس آئی ایف سی کی ریگولیٹری اصلاحات، کاروباری آسانیوں کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت
23 August 2026
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر میں بارشوں سے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس
23 August 2026
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کل سے 28 اگست تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے
23 August 2026
ایران مزاحمت اور استقامت کے باعث دنیا کو حیران کرنے والی طاقت بن کر ابھرا: پزشکیان
23 August 2026
جماعت اسلامی کا 12 ربیع الاول کے بعد ملک گیر ہڑتال کا اعلان
23 August 2026
مہنگی منگوائی گئی چینی سستی برآمدکرنےکی اجازت، قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان
23 August 2026
چین کے بغیر امریکا کیلئے ایران کو معاشی طور پر تنہا کرنا ممکن نہیں: نیویارک ٹائمز
23 August 2026