LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ٹرمپ نے اسلام آباد مفاہمت کے ذریعے ایران کو تسلیم کر لیا: باقر قالیباف ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی امریکی سینٹ کام کمانڈر بریڈ کوپر کا 10 روزہ مشرق وسطیٰ کا دورہ مکمل استاد نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 29 برس بیت گئے بابائے اردو مولوی عبدالحق کی 65ویں برسی آج منائی جا رہی ہے اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کو جنگ باضابطہ ختم کرنے کی تجویز پیش کر دی ایران نے فرانس کو ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے خبردار کر دیا آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر ایران نے امریکی فوجیوں کی تدفین کیلئے جگہ مختص کر دی، 5 ہزار قبروں کی گنجائش ہوگی حوثی باغیوں کے حملوں کے بعد یمن کی المخا بندرگاہ نے آپریشن معطل کر دیا قطر نے ایرانی طیاروں کے 3 پائلٹس کی گرفتاری کے دعوؤں کی تردید کر دی ایران کو اپنے 3 پائلٹس قطر میں قید ہونے کا شبہ، ریڈ کراس سے مدد کی اپیل آبنائے ہرمز ایران کے اختیار میں ہے، ٹرمپ کے بیانات زمینی حقائق تبدیل نہیں کرسکتے: ایرانی عدلیہ گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال آٹھویں روز میں داخل، حکومت سے آج دوبارہ مذاکرات ہوں گے

وزیراعظم شہباز شریف دوطرفہ دورے پر استنبول پہنچ گئے

Web Desk

3 July 2026

وزیر اعظم محمد شہباز شریف ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی خصوصی دعوت پر اہم دوطرفہ دورے پر استنبول پہنچ گئے ہیں۔ استنبول کے اتاترک ایئرپورٹ پہنچنے پر ترکیہ کے وزیر تجارت پروفیسر ڈاکٹر عمر بولات، ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید، وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام اور پاکستانی سفارت خانے کے دیگر افسران نے وزیر اعظم کا پرجوش استقبال کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ اس اہم دورے پر نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ سمیت ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی موجود ہے۔

ذرائع کے مطابق، دورے کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے درمیان ون ٹو ون اور وفود کی سطح پر تفصیلی ملاقاتیں ہوں گی، جن میں پاک۔ترکیہ برادرانہ تعلقات کے مختلف شعبوں پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔ اس بیٹھک میں بالخصوص دونوں ممالک کے مابین تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جائے گی، جبکہ علاقائی امن و سلامتی سمیت باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و بین الاقوامی امور پر بھی تبادلۂ خیال ہوگا۔

اپنے دورے کے دوران، وزیر اعظم استنبول میں پاکستان کی میزبانی میں منعقد ہونے والی ایک اہم ‘بزنس کانفرنس’ سے بھی خطاب کریں گے۔ اس کانفرنس کا مقصد ترکیہ کے سرمایہ کاروں کو پاکستان کی جانب راغب کرنا ہے، جس میں خصوصی اقتصادی زونز (SEZs)، توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور نجکاری سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقع کو اجاگر کیا جائے گا۔ اس کانفرنس میں ترکیہ کے ممتاز کاروباری رہنما، سرمایہ کار اور اعلیٰ سرکاری حکام بھی بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔