ممکنہ سیلابی صورتحال اور خطرات سے بچاؤ کے لیےاقدامات جامع روڈ میپ کے تحت ترتیب دیے جائیں۔وزیراعظم
Web Desk
1 July 2026
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں مون سون سیزن کی پیشگی تیاریوں اور موسمیاتی تغیرات سے نبرد آزما ہونے کے لیے حکمت عملی طے کی گئی۔ اجلاس میں وفاقی وزراء، چیئرمین این ڈی ایم اے (NDMA) اور چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز نے شرکت کی۔ وزیراعظم نے پاکستان کو ماحولیاتی خطرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک قرار دیتے ہوئے وفاقی اور صوبائی اداروں کے درمیان مؤثر تعاون کو ناگزیر قرار دیا۔ انہوں نے وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی اور چیئرمین این ڈی ایم اے کو تمام صوبوں اور آزاد کشمیر کا ہنگامی دورہ کرنے کی ہدایت کی، جبکہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی سربراہی میں ایک ہائی لیول ‘ایمرجنسی رسپانس کمیٹی’ بھی تشکیل دی گئی ہے۔ مزید برآں، قومی آبی تحفظ اور منصوبوں کی جلد تکمیل کے لیے بجٹ میں 330 ارب روپے کی اضافی رقم مختص کی گئی ہے۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے بریفنگ میں بتایا کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی جولائی کے دوران شدید گرمی کی لہر اور غیر معمولی بارشیں متوقع ہیں، جس کے لیے پیشگی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
جسے مردِ آہن بنا کر پیش کیا گیا، آج اسی کی جماعت ہسپتال منتقلی کی فریاد کر رہی: وزیر دفاع
18 August 2026
آن لائن فراڈ کیس: 284 غیر ملکیوں کی حراست کیلئے نجی پلازہ دوبارہ سب جیل قرار
18 August 2026
حکومت اور اپوزیشن میں معقول دوریاں ہونی چاہئیں، مخالفت برائے مخالفت نہیں: مولانا فضل الرحمان
18 August 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے گوگل کے پاکستان آفس کا افتتاح کر دیا
18 August 2026
سپریم کورٹ کا بانی کے علاج سے متعلق تحریری فیصلہ جاری، میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم
18 August 2026
ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو ’نیا امریکی علاقہ‘ قرار دے دیا، ایران کا شدید ردعمل
18 August 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، کاروبار کا منفی رجحان رہا
18 August 2026
پاکستان اور روس کے درمیان کلیدی شعبوں میں تعاون اور رابطے جاری رکھنے پر اتفاق
18 August 2026