جموں و کشمیر اور گلگت کی ترقی، عوامی فلاح کیلئے تمام اقدامات کرینگے: وزیراعظم
Web Desk
2 July 2026
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے واشگاف الفاظ میں عزم ظاہر کیا ہے کہ جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی، خوشحالی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے یہ بات وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام سے ایک اہم ملاقات کے دوران کہی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ عوامی خدمت کے ایجنڈے کو مزید تیزی سے آگے بڑھایا جائے اور عوامی مسائل کے حل کو ہر صورت اولین ترجیح دی جائے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر رانا مبشر اقبال، وزیر مملکت عبدالرحمٰن خان کانجو اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طلحہ برکی بھی موجود تھے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور قطرموجودہ کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں: اسماعیل بقائی
17 August 2026
قتل کے مقدمے میں دیت کی رقم کے تعین کا معاملہ، سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا
17 August 2026
عمران خان کی صحت اور جیل ملاقاتوں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
17 August 2026
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع
17 August 2026
لیبیا کشتی حادثہ: جج کی ملزم کی ضمانت کی درخواست پر سماعت سے معذرت
17 August 2026
پٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا دوسرے روز میں داخل
17 August 2026
پشاور ہائیکورٹ کے 4 مستقل ہونے والے ججز نے حلف اٹھا لیا
17 August 2026
اسلامک یونیورسٹی کے تین نائب صدور کی تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
17 August 2026