LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
روسی افواج کے یوکرین کی دفاعی صنعت اور توانائی تنصیبات پر بڑے حملے سپریم کورٹ: ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی سزائیں معطل، ضمانت پر رہائی کا حکم امریکا میں بس حادثے کی لائیو کوریج کرنے والا نیوز ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 3 افراد ہلاک پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں عملے کی بھرتیوں کا 150 سالہ پرانا نظام ختم پی آئی اے کی جدہ پہنچنے والی پرواز میں آگ کی اطلاع پر مسافروں کا ہنگامی اخراج بشری بی بی نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی اپیل پر جلد سماعت کیلئے آئینی عدالت سے رجوع ملک میں طبقاتی کشمکش اور پی ٹی آئی رہنماؤں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے، سپریم کورٹ میں بے بسی دیکھی: سلمان اکرم راجہ افغانستان سے دہشتگردی کے خطرات پر دفاع میں کارروائی کریں گے: عاصم افتخار حرمین شریفین کی حرمت، سعودی عرب کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: دفتر خارجہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے حوثیوں سے براہِ راست رابطے کی تصدیق کردی حوثیوں کا سعودی جنگی طیارہ مار گرانے کا دعویٰ، اتحادی افواج کے کمیونیکیشن ٹاورز پر حملے ہونہار اور مستحق طلبہ کو میرٹ پر معیاری تعلیم کی فراہمی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم ایران کسی معاہدے تک پہنچنا چاہتا ہے، جنگ کے خاتمہ کے قریب ہیں: ٹرمپ مکہ مکرمہ کی حفاظت کیلئے کسی معاہدے کی ضرورت نہیں: خواجہ آصف سفارتی حل کیلئے تیار، قومی خود مختاری کا دفاع کریں گے: ایرانی وزیر خارجہ

پاکستان میں جگر کی پیوندکاری کا عالمی ریکارڈ، 24 گھنٹے میں 10 کامیاب ٹرانسپلانٹس مکمل

Web Desk

24 June 2026

پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ (PKLI) نے طب کے شعبے میں ایک اور تاریخی اور عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا ہے، جہاں صرف 24 گھنٹوں کے قلیل وقت کے دوران 10 مریضوں کے جگر کے کامیاب ٹرانسپلانٹس مکمل کر لیے گئے ہیں۔ پاکستان میں پہلی بار دنیا کی سب سے بڑی ’10 وے لیونگ ڈونر جگر ٹرانسپلانٹ سویپ چین’ کامیابی سے مکمل کی گئی، جس کے تحت 10 ڈونرز اور 10 مریضوں پر مشتمل مجموعی طور پر 20 بڑی اور پیچیدہ سرجریز ایک ہی روز انجام دی گئیں۔

ادارے کے ترجمان کے مطابق، ڈونرز اور مریضوں کے درمیان خون یا دیگر طبی عدم مطابقت (Mismatch) کو جدید طبی حکمت عملی اور سائنسی طریقہ کار کے ذریعے زندگی بچانے کے ایک عظیم موقع میں تبدیل کیا گیا۔ اس غیر معمولی کامیابی نے دنیا بھر میں جگر کی پیوندکاری کے شعبے میں ایک نیا عالمی معیار قائم کر دیا ہے۔ پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ میں مکمل ہونے والے اس تاریخی پروگرام سے سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے مختلف مریضوں کو نئی زندگی ملی ہے۔

ادارے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا لیونگ ڈونر جگر ٹرانسپلانٹ سویپ پروگرام ہے، جس نے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کر دیا ہے۔ اس شاندار موقع پر پروفیسر فیصل ڈار نے جراحی کرنے والی پوری طبی ٹیم اور قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی پاکستان اور انسانیت دونوں کے لیے ایک تاریخی اعزاز ہے۔ انہوں نے مستقبل میں مریضوں کی سہولت کے لیے قومی سطح پر ایک مستقل ‘سویپ جگر ٹرانسپلانٹ پروگرام’ قائم کرنے کی تجویز بھی پیش کی۔