LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
آزاد کشمیر میں انتخابی عمل مکمل، ن لیگ 25 نشستوں کے ساتھ سرفہرست آزاد کشمیر میں عوام نے انتشار اور تشدد کی سیاست کو مسترد کر دیا: مریم نواز آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 16 میں مسلم لیگ (ن)، ایل اے 15 میں پیپلز پارٹی کامیاب بھارتی فوج کی جانب سے کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی حمایت، گٹھ جوڑ دوبارہ بے نقاب حزب اللہ کمانڈر کی شہادت کے بعد امریکا سے مذاکرات معطل کر دیے: باقر قالیباف تیل کی قیمتیں کم رکھنا امریکا کی پہلی ، ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنا دوسری ترجیح ہے: جے ڈی وینس انڈونیشیا میں زلزلے سے جانی نقصان پر وزیراعظم کا اظہار افسوس آزاد کشمیر الیکشن: نتائج کو’’فارم 47 پلس‘‘ کے نام سے یاد رکھا جائیگا: شرجیل میمن نیویارک کی تاریخی پاکستان ڈے پریڈ 42ویں سال میں داخل، بلال سعید پہلی بار میڈیسن ایونیو پر سر بکھیریں گے شور پرود کے پہاڑی سلسلے میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن،10 دہشت گرد ہلاک آزاد کشمیر میں عوام نے انتشار اور تشدد کی سیاست کو مسترد کر دیا: مریم نواز دنیا کے کسی معاشرے نے خواتین کو محکوم رکھ کر ترقی نہیں کی: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ مخالفین کیساتھ ہمیشہ اچھا سلوک کیا، امید نہیں تھی کہ پیپلزپارٹی کی طرف سے شکایت کا موقع ملے گا: نوازشریف مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کا اجلاس شروع، آزادکشمیر میں حکومت سازی پر غور بھارتی حکام نے میرواعظ عمر فاروق کو ایک بار پھر گھر میں نظر بند کردیا

لندن میں زیتون کے تیل کا عالمی مقابلہ؛ پاکستان نے گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کردی

Web Desk

4 July 2026

بلوچستان کے ضلع لورالائی سے تعلق رکھنے والے محنتی کاشتکار محمد حسن ترین نے پاکستان کے لیے ایک بڑا تاریخی اعزاز حاصل کرتے ہوئے لندن انٹرنیشنل اولیو آئل مقابلے (London IOOC) میں گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا ہے۔ انہوں نے یہ کامیابی اپنے قائم کردہ پریمیئم پاکستانی زیتون کے تیل (Olive Oil) کے برانڈ کے ذریعے حاصل کی ہے۔

دنیا بھر کے تقریباً 1300 معروف اولیو آئل برانڈز کے درمیان ہونے والے اس انتہائی سخت اور اعلیٰ معیار کے بین الاقوامی مقابلے میں پاکستانی برانڈ کی کامیابی کو ملکی زرعی شعبے کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ اس اعزاز کے بعد پاکستان دنیا کے ان چند ممالک کی صف میں شامل ہو گیا ہے جو عالمی معیار کے مطابق ایکسٹرا ورجن اولیو آئل تیار کرنے اور بین الاقوامی سطح پر اپنی پہچان بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق لندن انٹرنیشنل اولیو آئل مقابلہ دنیا کے معتبر ترین اور سخت ترین مقابلوں میں شمار ہوتا ہے۔ یہاں دنیا بھر سے آئے زیتون کے تیل کا معیار، ذائقہ، خوشبو، خالص پن اور پیداواری مراحل کو انتہائی سخت بین الاقوامی اصولوں کے مطابق جانچا جاتا ہے۔ ایسے معتبر ایوان میں گولڈ میڈل حاصل کرنا کسی بھی برانڈ کے لیے عالمی سطح پر اعلیٰ ترین معیار کی سند سمجھا جاتا ہے۔

اس تاریخی کامیابی پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے محمد حسن ترین نے کہا کہ یہ اعزاز صرف ان کی ذاتی کامیابی نہیں بلکہ پورے پاکستان، خصوصاً ملک میں تیزی سے فروغ پانے والی زیتون کی صنعت کی جیت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا موسم، زمین اور آب و ہوا اعلیٰ معیار کے زیتون کی پیداوار کے لیے نہایت موزوں ہیں۔ اگر جدید کاشتکاری، پروسیسنگ اور برآمدات پر مزید توجہ دی جائے تو پاکستان عالمی زیتون کی منڈی میں نمایاں مقام حاصل کر سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کامیابی سے پاکستانی زرعی مصنوعات پر عالمی خریداروں کا اعتماد بڑھے گا، جس سے ملکی برآمدات میں اضافہ، کسانوں کی آمدنی میں بہتری اور زرعی معیشت کو تقویت ملے گی۔

زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند برسوں میں پاکستان، بالخصوص بلوچستان، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں زیتون کی کاشت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ حکومتی اور نجی شعبے کی مشترکہ کوششوں سے ملک بھر میں لاکھوں زیتون کے پودے لگائے جا چکے ہیں، جس کے مثبت اور تعمیری نتائج اب عالمی سطح پر سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ محمد حسن ترین کی یہ کامیابی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستانی کسان بین الاقوامی منڈیوں میں دنیا کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔