LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اور قطرموجودہ کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں: اسماعیل بقائی عمران خان کی صحت اور جیل ملاقاتوں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع پٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا دوسرے روز میں داخل پشاور ہائیکورٹ کے 4 مستقل ہونے والے ججز نے حلف اٹھا لیا سکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک طالبان حکومت خود خطے کو غیر مستحکم کرنے کیلئے پراکسی بن چکی ہے: عاصم افتخار عمرہ زائرین اور ورکرز کیلئے پاکستانی سفارت خانے کی اہم ہدایات وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ آئل ٹینکرز پر حالیہ حملے، آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کی آمدورفت میں شدید کمی ٹرمپ کا جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کم کرنے کا اعلان آئرلینڈ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 5 نوجوان ہلاک، 4 افراد زخمی سعودی عرب میں بدھ تک شدید گرمی، درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچنے کی پیشگوئی عراق میں بس اور ٹرک میں تصادم، 7 سیاح جاں بحق، 23 زخمی آبنائے ہرمز میں تیل کے اخراج سے ماحولیاتی نقصان کھربوں ڈالر ہو سکتا ہے: ایران

ایران کے سپریم لیڈر اور رہبرِ معظم آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں شرکت اور تعزیت کے لیے پاکستان کی اہم سیاسی، مذہبی، سماجی اور میڈیا سے وابستہ سرکردہ شخصیات تہران پہنچ گئیں

Web Desk

3 July 2026

ایران کے سپریم لیڈر اور رہبرِ معظم آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں شرکت اور تعزیت کے لیے پاکستان کی اہم سیاسی، مذہبی، سماجی اور میڈیا سے وابستہ سرکردہ شخصیات تہران پہنچ گئی ہیں۔

پاکستان سے جانے والے اعلیٰ سطحی وفد میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، اور قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی تہران پہنچ چکے ہیں۔ ان کے ہمراہ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ، سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل علامہ شبیر میثمی، اور علامہ افتخار نقوی بھی ایران پہنچے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق آصف لقمان قاضی اور سربراہ بیداریِ امت علامہ جواد نقوی بھی نمازِ جنازہ میں شریک ہوں گے، جبکہ وزیراعظم میاں شہباز شریف کی سربراہی میں ایک اعلیٰ حکومتی وفد بھی ایرانی قیادت اور عوام سے یکجہتی اور تعزیت کے اظہار کے لیے تہران روانہ ہوگا۔ پاکستان کی تمام سیاسی و مذہبی قیادت کی تہران میں موجودگی اس غم کے موقع پر پاک-ایران گہرے برادرانہ تعلقات کی عکاس ہے۔