پاکستان نے پہلی بار بین الاقوامی زیتون کونسل میں مستقل رکن کی حیثیت سے نشست سنبھال لی
Web Desk
30 June 2026
پاکستان نے زیتون کی عالمی صنعت میں ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے بین الاقوامی زیتون کونسل (IOC) کے 123ویں اجلاس میں پہلی بار ایک مستقل رکن کی حیثیت سے اپنی باقاعدہ نشست سنبھال لی ہے۔
پرتگال میں قائم پاکستانی سفارتخانے کے ترجمان کے مطابق، وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے اس تاریخی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کی، جبکہ پرتگال میں پاکستان کی سفیر عائشہ فاروقی بھی ان کے ہمراہ موجود تھیں۔ اجلاس کے دوران بین الاقوامی زیتون کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، کونسل کے چیئرمین اور تمام رکن ممالک کے نمائندوں نے مستقل رکن بننے پر پاکستان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔
وفاقی وزیر رانا تنویر نے بین الاقوامی زیتون کونسل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کونسل کے مقاصد اور عالمی اہداف کے فروغ کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کونسل کے اراکین کو پاکستان میں تیزی سے ترقی کرتے ہوئے زیتون کے شعبے کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ اس وقت پاکستان میں 55 ہزار 669 ایکڑ اراضی کے وسیع رقبے پر 70 لاکھ سے زائد زیتون کے درخت کاشت کیے جا چکے ہیں، جبکہ ملک بھر میں زیتون کے پیداواری کلسٹرز (Production Clusters) مسلسل وسعت اختیار کر رہے ہیں، جو مستقبل میں ملکی معیشت کے لیے گیم چینجر ثابت ہوں گے
متعلقہ عنوانات
محکمہ داخلہ پنجاب نے تمام اسلحہ ڈیلرز کی ڈیجیٹل انوینٹری لازم قرار دیدی
20 August 2026
ملائیشیا کے وزیر داخلہ 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
20 August 2026
ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، سیلاب کا خدشہ
20 August 2026
وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب، امن و امان، قانون سازی، بانی کے معاملے پر غور ہوگا
20 August 2026
ملک بھر کے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال: تربیلا، منگلا اور چشمہ میں ریکارڈ اسٹاک موجود
20 August 2026
سپریم کورٹ میں ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی سزا معطلی کی اپیلوں پر سماعت
20 August 2026
مریم نواز کا ستھرا پنجاب ورکر کو ہر ماہ 5 تاریخ سے قبل ادائیگی یقینی بنانے کا حکم
20 August 2026
ایران کی جانب سے خطرات، رکن ممالک کے دفاع کے لیے تیار ہیں: نیٹو
20 August 2026