LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 16 میں مسلم لیگ (ن)، ایل اے 15 میں پیپلز پارٹی کامیاب بھارتی فوج کی جانب سے کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی حمایت، گٹھ جوڑ دوبارہ بے نقاب حزب اللہ کمانڈر کی شہادت کے بعد امریکا سے مذاکرات معطل کر دیے: باقر قالیباف تیل کی قیمتیں کم رکھنا امریکا کی پہلی ، ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنا دوسری ترجیح ہے: جے ڈی وینس انڈونیشیا میں زلزلے سے جانی نقصان پر وزیراعظم کا اظہار افسوس آزاد کشمیر الیکشن: نتائج کو’’فارم 47 پلس‘‘ کے نام سے یاد رکھا جائیگا: شرجیل میمن نیویارک کی تاریخی پاکستان ڈے پریڈ 42ویں سال میں داخل، بلال سعید پہلی بار میڈیسن ایونیو پر سر بکھیریں گے شور پرود کے پہاڑی سلسلے میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن،10 دہشت گرد ہلاک آزاد کشمیر میں عوام نے انتشار اور تشدد کی سیاست کو مسترد کر دیا: مریم نواز دنیا کے کسی معاشرے نے خواتین کو محکوم رکھ کر ترقی نہیں کی: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ مخالفین کیساتھ ہمیشہ اچھا سلوک کیا، امید نہیں تھی کہ پیپلزپارٹی کی طرف سے شکایت کا موقع ملے گا: نوازشریف مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کا اجلاس شروع، آزادکشمیر میں حکومت سازی پر غور بھارتی حکام نے میرواعظ عمر فاروق کو ایک بار پھر گھر میں نظر بند کردیا لبنانی حکومت فوج کو اسرائیلی دباؤ میں لانے کی کوشش کر رہی ہے: حزب اللہ انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا زلزلہ، سونامی کا خطرہ ٹل گیا، 20 افراد جاں بحق

امریکا کے 250 ویں یومِ آزادی پر پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ کا مبارکباد کا پیغام، روایتی سازوں پر تیار کردہ امریکی قومی ترانے کا منفرد تحفہ پیش

Web Desk

5 July 2026

ریاست ہائے متحدہ امریکا کے 250 ویں یومِ آزادی کے تاریخی اور پرمسرت موقع پر امریکا میں تعینات سفیرِ پاکستان رضوان سعید شیخ نے حکومت اور عوام کی جانب سے امریکی عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے خصوصی تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ امریکا کی تاریخ آزادی اور جمہوریت کے حوالے سے ثابت قدمی، جدت اور عزم سے عبارت ہے، اور پاکستان کا قیام بھی آزادی و جمہوریت کی انہی اعلیٰ مشترک اقدار کے تحت معرضِ وجود میں آیا تھا۔

سفیرِ پاکستان نے پاک امریکا تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے روابط گزشتہ آٹھ دہائیوں سے متعدد آزمائشوں پر پورے اترے ہیں اور یہ شراکت داری نہ صرف دوطرفہ بلکہ عالمی سطح پر ہمیشہ نتیجہ خیز ثابت ہوئی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ آبادی کے لحاظ سے دنیا کے پانچ بڑے ملکوں میں شمار ہونے والے پاکستان اور امریکا کی اعلیٰ قیادت کے درمیان حالیہ کثرتِ روابط اور مختلف امور پر یکساں نقطہ نظر انتہائی اہمیت کا حامل ہے، جو دونوں ممالک کے درخشاں مستقبل کا عکاس ہے۔ رضوان سعید شیخ نے دیرپا شراکت داری کے لیے معدنیات، توانائی، آئی ٹی اور زراعت جیسے اہم شعبہ جات میں سرمایہ کاری اور تجارت پر مبنی تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس تاریخی موقع پر سفیرِ پاکستان نے امریکی حکومت اور عوام کے لیے پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے ایک شاندار اور منفرد تحفہ بھی پیش کیا۔ نامور موسیقار سراج نارسی اور ان کی ٹیم کی جانب سے پاکستانی روایتی سازوں پر مرتب کردہ امریکی قومی ترانے کی دھن تحفتاً پیش کی گئی۔ سفیرِ پاکستان نے اس شاندار کاوش پر سراج نارسی اور ان کی پوری ٹیم کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ روایتی سازوں پر تیار کردہ یہ ترانہ پاک امریکا تعلقات کے ماضی، حال اور درخشاں مستقبل کا آئینہ دار ہے اور یہ امریکا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے خلوص کا مظہر ہے۔

اپنے پیغام کے آخر میں رضوان سعید شیخ نے معاشی اور سفارتی تعاون کے فروغ کے لیے امریکا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے متحرک کردار کو سراہا۔ انہوں نے امریکا کی تعمیر و ترقی میں بھرپور حصہ ڈالنے اور دونوں ممالک کے مابین ایک مضبوط سفارتی پل کا کردار ادا کرنے پر پاکستانی امریکیوں کی خدمات کی تعریف کی اور انہیں خصوصی خراجِ تحسین پیش کیا۔