LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 منظور پنجاب میں15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان بلدیاتی انتخابات کروانے پر اتفاق مریم نواز سے استحکام پاکستان پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال لاہور: چیف جسٹس پاکستان اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس کے اعزاز میں استقبالیہ ڈیزل سستا ہونے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10 فیصد کمی پٹرولیم لیوی واپس نہ لی تو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے: حافظ نعیم الرحمن عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس حوثی حملے میں زخمی 6 پاکستانی ملاح وطن واپس، 2 میتیں بھی منتقل محنت اور خون پسینے کی کمائی کو رشوت کی نذر نہیں ہونے دیا جائے گا: مریم نواز وزیراعظم نے اپوزیشن کو معاملات طے کرنے کی دعوت دے دی ملائیشیا کے وزیر داخلہ 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، سیلاب کا خدشہ وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب، امن و امان، قانون سازی، بانی کے معاملے پر غور ہوگا ملک بھر کے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال: تربیلا، منگلا اور چشمہ میں ریکارڈ اسٹاک موجود مریم نواز کا ستھرا پنجاب ورکر کو ہر ماہ 5 تاریخ سے قبل ادائیگی یقینی بنانے کا حکم

پاکستان کی افغان سرحد پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 29 دہشتگرد جہنم واصل

Web Desk

28 June 2026

پاک فوج نے پاکستان کی افغان سرحد پر بڑی اور مؤثر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کرتے ہوئے دہشت گرد اور بھارتی پراکسی جماعت الاحرار کے 29 دہشت گردو ں کو جہنم واصل کر دیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق، یہ کامیاب کارروائیاں خصوصی آپریشن ’’غضب للحق‘‘ کے تحت کی گئیں۔ باجوڑ کے علاقے میں کی گئی ایک اہم انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں انتہائی مطلوب ہائی ویلیو کمانڈر خان فروش عرف زبل اور بھارتی پراکسی تنظیم ‘جماعت الاحرار’ کے 3 دیگر دہشت گرد شامل ہیں۔ان کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے 3 اہم مراکز مکمل طور پر تباہ کر دیے گئے۔ مختلف جھڑپوں اور کارروائیوں میں 25 دہشتگرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں موجود اسلحہ اور بارود کے ذخائر کو بھی نیست و نابود کر دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق  “خیبرپختونخوا، بلوچستان اور کراچی میں حالیہ دنوں میں کیے جانے والے دہشت گردانہ حملوں کا بھرپور جواب دیا جارہا ہے۔ سکیورٹی فورسز غیر ملکی سرپرستی میں چلنے والے دہشت گردی کے اس نیٹ ورک کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔”