خاتون کو اغوا سے بچاتے ہوئے پاک فضائیہ کے گروپ کیپٹن عاصم شہید، ملزم فرار
Web Desk
5 July 2026
وفاقی دارالحکومت میں ایک انتہائی افسوسناک اور دلخراش واقعہ پیش آیا ہے جہاں خاتون کو مبینہ اغوا کی کوشش سے بچاتے ہوئے پاک فضائیہ کے بہادر افسر گروپ کیپٹن عاصم نے جامِ شہادت نوش کر لیا۔
ذرائع کے مطابق گروپ کیپٹن عاصم نائنتھ ایونیو سے گزر رہے تھے کہ انہوں نے دیکھا کہ ایک موٹرسائیکل سوار ایک خاتون کے ساتھ زبردستی کر رہا ہے اور اس کا ہاتھ کھینچ کر اسے لے جانے کی کوشش کر رہا ہے۔ ایک ذمہ دار شہری اور فورسز کے غیور افسر ہونے کے ناطے گروپ کیپٹن عاصم نے فوری طور پر اپنی گاڑی کو واپس موڑا اور موٹرسائیکل کے قریب لا کر روک دیا۔ اس دوران متاثرہ خاتون اپنی جان بچانے کے لیے بھاگ کر ان کی گاڑی کی دوسری جانب آ گئی۔
خاتون کو پناہ لیتا دیکھ کر موٹرسائیکل سوار مبینہ ملزم سعد طیش میں آ گیا اور اس نے گروپ کیپٹن عاصم کے ساتھ تلخ کلامی شروع کر دی، جس کے بعد اس نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ گروپ کیپٹن عاصم گولیوں کی زد میں آ کر شدید زخمی ہوئے اور بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے، جبکہ ملزم واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
پولیس حکام کے مطابق متاثرہ خاتون نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ ملزم سعد اس کا دفتری ساتھی (کولیگ) تھا، جس نے اسے دفتر ساتھ لے جانے کی پیشکش کی تھی۔ تاہم راستے میں ملزم نے نیت تبدیل کر کے گاڑی کا رخ کسی نامعلوم مقام کی طرف موڑ دیا، جس پر خاتون نے مزاحمت کی اور اسی دوران گروپ کیپٹن عاصم نے اپنی جان پر کھیل کر خاتون کی حفاظت کی۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
تیل کی قیمتیں کم رکھنا امریکا کی پہلی ، ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنا دوسری ترجیح ہے: جے ڈی وینس
15 August 2026
انڈونیشیا میں زلزلے سے جانی نقصان پر وزیراعظم کا اظہار افسوس
15 August 2026
آزاد کشمیر الیکشن: نتائج کو’’فارم 47 پلس‘‘ کے نام سے یاد رکھا جائیگا: شرجیل میمن
15 August 2026
نیویارک کی تاریخی پاکستان ڈے پریڈ 42ویں سال میں داخل، بلال سعید پہلی بار میڈیسن ایونیو پر سر بکھیریں گے
15 August 2026
راولپنڈی: 6 سالہ لاپتہ حریم کی 10 روز بعد بھی عدم بازیابی، لواحقین کا پولیس کے خلاف احتجاج
15 August 2026
شور پرود کے پہاڑی سلسلے میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن،10 دہشت گرد ہلاک
15 August 2026
آزاد کشمیر میں عوام نے انتشار اور تشدد کی سیاست کو مسترد کر دیا: مریم نواز
15 August 2026
ماڈل ارشد چائے والا کا پاسپورٹ ایک سال بعد بھی تجدید نہ ہوا، عدالت نے جواب طلب کرلیا
15 August 2026