LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
تاریکی میں کیے گئے حملے کا تاریخی جواب دیا، ہرطرف شاہینوں کا غلبہ اوردشمن کے طیاروں کا ملبہ تھا، وزیراعظم دشمن کے خلاف سخت موقف اپنایا جائے، ایرانی سپریم لیڈر کی مسلح افواج کو نئی ہدایات مسلط کردہ پالیسیوں نے ملک کو بدامنی کی دلدل میں دھکیل دیا، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی بنوں میں پولیس چوکی فتح خیل پر خودکش حملہ، شہید اہلکاروں کی تعداد 15 ہوگئی جنگ خاتمےکی امریکی تجویز،ایران نے جواب پاکستان کےذریعے بھجوادیا مہنگائی کے آفٹرشاکس جاری، جیٹ فیول کی قیمت میں 53روپے11پیسے فی لیٹر اضافہ پاکستان پیٹرول، بجلی، گیس کی مقامی قیمتیں لاگت کےمطابق طے کرے، آئی ایم ایف قطری وزیراعظم کا شہبازشریف سے پھر رابطہ، علاقائی کشیدہ صورتحال پر گفتگو نئی دہلی میں دہشت گردحملوں کا خطرہ، الرٹ کے بعدسیکیورٹی انتظامات سخت کردیئے گئے پاکستان کے خلاف ہر مہم جوئی کا جواب سخت اور فیصلہ کن ہوگا، سید عاصم منیر سندھ کے کئی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں، دادو میں پارہ 46 ڈگری تک پہنچ گیا مدرز ڈے پر قومی ویمن ٹیم نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا، محسن نقوی شکارپور میں باراتیوں کی بس کھائی میں جا گری، 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی ڈینور ہوائی اڈے پر افسوسناک واقعہ، رن وے پر موجود شخص مسافر طیارے سے ٹکرا کر ہلاک وزیراعظم کا بنوں حملے کی مذمت، خیبر پختونخوا حکومت کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

پنجاب، کےپی، کشمیر اورگلگت میں گرج چمک کے ساتھ بارش، ژالہ باری کاالرٹ جاری

Web Desk

10 May 2026

نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی نے آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران  پنجاب، خیبرپختونخوا، آزادکشمیراورگلگت کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اورژالہ باری کا الرٹ جاری کردی۔

این ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری متوقع ہے۔

اسلام آباد،مری، راولپنڈی، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، گوجر خان، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، لیہ، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، لاہور، قصور،میانوالی،سرگودھا، جھنگ اورملتان کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

جاری کردہ الرٹ میں بتایاگیاہے کہ گلگت، اسکردو، گھانچے، ہنزہ، نگر، غذر، دیامر، استور، شگر،کھرمنگ، مظفرآباد، نیلم ویلی، باغ، حویلی، پونچھ، راولاکوٹ، کوٹلی، میرپور اور بھمبر میں بارش کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان ظاہرکیاگیاہے۔۔ان علاقوں میں چترال، دیر، سوات، کالام، مینگورہ، ملاکنڈ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، نوشہرہ، پشاور، مردان، باجوڑ، چارسدہ، کوہاٹ، کرک، بنوں، لکی مروت، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان شامل ہیں۔ خیبرپختونخوا کے بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی خدشہ ظاہرکیاگیاہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق بڑھتے درجہ حرارت کے باعث گلیشیئرز اور برف پگھلنے سے گلیشیائی جھیل پھٹنے، سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ اس لیے شہری گلیشیائی جھیلوں کے قریب جانے اور پر خطر ڈھلوانوں پر قیام سے اجتناب کریں۔

این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔