نواز شریف کا 14 بچوں کی ہلاکت پر اظہارِ افسوس، مریم نواز شفاف انکوائری کے بعد مجرمان کو سزا دلوائیں گی
Web Desk
1 July 2026
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے کے نتیجے میں 14 معصوم بچوں کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے ایک بیان میں قائد مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ لاہور میں چھت گرنے سے 14 معصوم بچوں کے المناک جانی نقصان پر دلی رنج ہوا ہے۔ انہوں نے جاں بحق ہونے والے بچوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ننھے پھول قوم کا مستقبل تھے اور دکھ کی اس مشکل گھڑی میں ان کی تمام تر ہمدردیاں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ مریم نواز شریف نے مجھے بتایا ہے کہ وہ مصمم ارادے کے ساتھ اس افسوسناک واقعے کی شفاف اور غیرجانبدارانہ انکوائری کروا کر مجرمان کو قرار واقعی سزا دلوائیں گی۔ انہوں نے اپنے بیان کے اختتام پر دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونے والے معصوم بچوں کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام دے، حادثے کے زخمیوں کو کامل و عاجل شفا عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا نے ایران سے جوہری معاہدے کی امید ظاہر کر دی
1 July 2026
اٹک میں بارش نے دو خاندان اجاڑ دیئے، دیوار اور کچی چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق، 5 بچے زخمی
1 July 2026
پاکستان کیلئے بڑی معاشی خوشخبری، ٹیکس وصولیاں پہلی بار 13 ٹریلین روپے سے تجاوز کر گئیں
1 July 2026
پی ٹی آئی کی جانب سے آزاد کشمیر انتخابات کے بائیکاٹ کا امکان
1 July 2026
راولپنڈی میں قیدی وین سے فرار ہونے والے 3 خطرناک ملزمان گرفتار
1 July 2026
کراچی: گھریلو ملازمہ ریٹائرڈ ایف بی آر افسر کے گھر سے 40 لاکھ کی چوری کر کے فرار
1 July 2026
روپے کی قدر میں بہتری ڈالر مزید سستا ہو گیا ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کی کمی، انٹربینک ریٹ 278 روپے 15 پیسے پر آ گیا
1 July 2026
ایران سے معاملات درست سمت میں جا رہے ہیں، اچھی ملاقاتیں ہوئیں، ٹرمپ
1 July 2026