LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ٹرمپ کی اردن میں فوجی اڈے پر کارروائی کے جواب میں ایران پر شدید حملوں کی دھمکی امریکا کو خطے میں محاصرے میں لیا جانا چاہئے: نائب سپیکر ایرانی پارلیمنٹ خلیجی ریاستوں کو نشانہ بنانے کی ایرانی پالیسی ناکام ہو چکی: انور قرقاش امریکی فوج نے آبنائے ہرمز میں ٹینکر کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے کا دعویٰ مسترد کردیا اسرائیل اور یونان کے درمیان 3.5 ارب ڈالر کا دفاعی معاہدہ طے سندھ طاس معاہدہ, پاکستان کا عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم عظیم کشمیری رہنما سید علی گیلانی کی آج پانچویں برسی منائی جارہی ہے نیدرلینڈز میں سالانہ ریڈ ہیڈ فیسٹیول، دنیا بھر سے سرخ بالوں والے افراد کی شرکت پٹرول مزید مہنگا، ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 3 پیسے کمی کردی گئی اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب یاشار گولر سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال وزیراعظم کی چھٹے ورلڈ نومیڈ گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت، پرتپاک استقبال روس چین ویزا فری نظام مستقل کرنے پر تیار، صدر پوتن کا اعلان روس اور بیلاروس کے صدور کی ملاقات، تجارت اور عالمی امور پر گفتگو بات پکی ہوئی نہ منگنی، بلاول بھٹو بھی جعلی خبروں پر بول پڑے ایل پی جی کی قیمت میں 4 روپے 33 پیسے فی کلو اضافہ

نیب کراچی نے بحریہ ٹاؤن کے نام غیرقانونی طورپر الاٹ 6ارب کی زمین واگزارکرالی

Web Desk

4 May 2026

قومی احتساب بیورو کراچی نے 6 ارب روپے مالیت  کی 80ایکڑ قیمتی سرکاری زمین واگزار کرالی۔  زمین غیر قانونی طور پر میسز بحریہ ٹاون کو الاٹ تھی۔

نیب کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کےمطابق زمین طور پر  8 جنوری 2015 کو  قواعد کیخلاف ورزی کرتے ہوئے محض 38 کروڑ 30 لاکھ روپے میں میسز بحریہ ٹاون  کو الاٹ کی گئی تھی ۔  زمین حیدر آباد  کی پراِئم لوکیشن  گلستان سرمست  ہاوسنگ ،دیھ گنجو ٹکر میں واقع ہے۔

نیب کے اعلامیے کے مطابق زمین یونیورسٹی کے قیام  کے لیے الاٹ کی گئی تھی۔یہ شرط رکھی گئی تھی کہ زمین پر 3 سال میں تعمیر مکمل کی جائیگی، بصورت دیگر  الاٹمنٹ منسوخ تصور ہوگی اور تمام ادائیگیاں ضبط کرلی جائیں گی تاہم میسرز بحریہ ٹاؤن شرائط پوری کرنے میں ناکام رہا۔

انکوائری  کے دوران ، نیب کراچی کو پتہ چلاکہ یر قانونی طور پر بحریہ ٹاون کو 80 ایکڑ قیمتی سرکاری زمین الاٹ کی گئی ۔ جس کی  مالیت اربوں میں ہے۔ نیب  کراچی کی کوششوں اور مداخلت  کے نتیجے  میں  حیدر آباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے  بحریہ ٹاون کی طرف سے جزوی طور پر اد ا کی گئی رقم ضبط کرتے ہوئےالاٹمنٹ کو منسوخ کردی ۔ نیب کراچی کے اس اقدام سے قومی خزانے کو اربوں روپے کے نقصان سے بچالیاگیا۔