سیدوالہ: پراسرار بیماری کے باعث ایک ہی خاندان کے 3 بچے جاں بحق
Web Desk
1 July 2026
پنجاب کے ضلع ننکانہ صاحب کے گاؤں شاہ بلاول میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک پراسرار بیماری کے باعث ایک ہی خاندان کے 3 معصوم بچے جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں میں 13 سالہ رضوان، 12 سالہ نسیم اور 7 سالہ علیزہ شامل ہیں۔ ایک ہی گھر سے تین جنازے اٹھنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا اور خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) ننکانہ صاحب فوری طور پر متاثرہ گاؤں شاہ بلاول پہنچے۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے ملاقات کی، ان سے تعزیت کا اظہار کیا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق بیماری کی اصل وجہ معلوم کرنے کے لیے اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔ متاثرہ خاندان کے افراد کے بلڈ (خون) اور اورل تھروٹ (حلق) کے سیمپلز حاصل کر کے لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ لیبارٹری رپورٹ آنے کے بعد ہی اس ہلاکت خیز پراسرار بیماری کی حتمی صورتحال اور وجہ واضح ہو سکے گی۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم کی اسلام آباد ٹیکنالوجی پارک کی تعمیر جلد مکمل کرنے کی ہدایت
17 August 2026
بانی پی ٹی آئی کی بگڑتی صحت کے خدشات کی تصدیق ہوگئی: شیخ وقاص اکرم
17 August 2026
بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق رپورٹ انتہائی تشویشناک ہے: سہیل آفریدی
17 August 2026
ٹرمپ نے عمان کو آبنائے ہرمز میں مداخلت پر حملے کی دھمکی دیدی
17 August 2026
چیف جسٹس سے انگلینڈ اینڈ ویلز ہائی کورٹ کے جج جسٹس کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال
17 August 2026
کسی کو سندھ سے مخالفت نہیں، کارکردگی پر بات ہوگی: عظمیٰ بخاری
17 August 2026
آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت ملے گی: رانا ثناء اللہ
17 August 2026
وفاقی آئینی عدالت کا کارپوریٹ ٹیکس دہندگان کے حق میں بڑا فیصلہ
17 August 2026