LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی، ٹرمپ کو آج سینٹکام کمانڈربریفنگ دیں گے  750 ملین ڈالر کے یورو بانڈز موصول، پاکستان کے  زرمبادلہ کے ذخائر20ارب ڈالر سے تجاوزکرگئے، وزارت خزانہ امریکانے حملے کیے توجواب طویل اوردردناک ہوگا، پاسداران انقلاب موٹرسائیکل سواروں، پبلک وگڈزٹرانسپورٹ کےلیے سبسڈی میں ایک ماہ کی توسیع فسادی غیرملکیوں کی جگہ خلیج فارس کے پانی کی تہہ کے سوا کچھ نہیں، مجتبیٰ خامنہ ای وزیراعلیٰ پنجاب کا کچہ ایریا کے لیے 23 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان امریکا اور ایران کے ساتھ سفارتی رابطے برقرار، امن کیلئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں: دفتر خارجہ الیکشن کمیشن کی بڑی کارروائی؛ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی جماعت سمیت 2 سیاسی پارٹیاں ڈی لسٹ پاک بحریہ کی پہلی ‘ہنگور کلاس’ آبدوز بیڑے میں شامل؛ صدرِ مملکت کی چین میں کمیشننگ تقریب میں شرکت وزیراعظم نے اپنا گھر سکیم کا اجرا کر دیا، اہل افراد میں چیک تقسیم وفاقی آئینی عدالت نے سندھ ہائیکورٹ فیصلہ معطل کردیا آبنائے ہرمز کی بندش، بحران سنگین ہونے لگا سفیرِ پاکستان کی چیئرمین امریکی خارجہ امور کمیٹی سے ملاقات؛ خطے میں امن کے لیے پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراف صومالیہ کی یرغمال پاکستانیوں کی بحفاظت وطن واپسی کی یقین دہانی امریکہ آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے نیا عالمی اتحاد بنانے کیلئے سرگرم

مہنگائی میں معمولی اضافہ ہوا، توانائی کی قیمتوں پر دباؤکا خدشہ ہے، ملکی معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری

Web Desk

30 April 2026

 

ملکی معیشت مستحکم ہوئی ہے۔  رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی بہتر انداز میں مکمل ہوئی۔۔حکومت نے بڑا دعویٰ کر دیا۔

وزارت خزانہ  کی جانب سے ماہانہ ملکی معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی۔۔رپورٹ کے مطابق مہنگائی میں معمولی اضافہ ہوا۔ مارچ میں افراط زر 7.3 فیصد ریکارڈکیا گیا جبکہ ترسیلات زر 30.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔

رپورٹ میں کہاگیاہے کہ آئی ٹی ایکسپورٹس میں تقریباً 20 فیصد اضافہ ہوا ۔۔صنعتی پیداوارمیں 5.9 فیصد اضافہ  ہوا جبکہ گاڑیوں کی تیاریوں میں 51 فیصد، ٹرک اور بسوں میں 78 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا۔۔

رپورٹ کے مطابق مالی خسارہ کم ہو کر صرف 0.1 فیصد جی ڈی پی رہ گیا۔۔ ایف بی آر ٹیکس وصولیوں میں 10 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈکیا گیا۔۔زرمبادلہ کے ذخائر 20.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔

معاشی آؤٹ لک رپورٹ میں بتایاگیاہےکہ مشرق وسطیٰ کشیدگی سے توانائی کی  قیمتوں اور سپلائی چین پر دباؤ کا خدشہ ہے۔۔عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوسکتاہے۔پاکستان ماضی کے مقابلے میں بیرونی دباؤ کا مقابلہ کرنے کی بہتر پوزیشن میں ہے۔