مشرق وسطیٰ کی صورتحال، وزیر داخلہ محسن نقوی اہم دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
Web Desk
29 June 2026
وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کے دورۂ سعودی عرب کو موجودہ علاقائی اور عالمی حالات کے تناظر میں انتہائی اہمیت دی جا رہی ہے۔ اپنے اس اہم دورے کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی سعودی عرب کے وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف سے خصوصی ملاقات کریں گے، جس کا شیڈول طے کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے وزرائے داخلہ کے درمیان ہونے والی اس ملاقات کا بنیادی ایجنڈا پاک-سعودی مشترکہ سیکیورٹی تعاون کو مزید مستحکم بنانا ہے۔ ملاقات میں سیکیورٹی کے دائرہ کار کو وسیع کرنے، داخلی سیکیورٹی سے جڑے معاملات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی حکمت عملی طے کی جائے گی تاکہ دونوں برادر ممالک کے سیکیورٹی میکانزم کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔سیکیورٹی کے علاوہ یہ ملاقات سفارتی محاذ پر بھی خاصی اہمیت کی حامل ہے۔ دونوں رہنما مشرقِ وسطیٰ سمیت خطے کی مجموعی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ ملاقات میں ایران امریکہ مذاکراتی معاہدے اور اس کے خطے پر مرتب ہونے والے ممکنہ اثرات پر بھی گہرائی سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی کا یہ دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے روایتی برادرانہ تعلقات کو سیکیورٹی اور سفارتی محاذ پر اگلی سطح پر لے جانے اور خطے کی نئی صورتحال میں مشترکہ موقف اپنانے کے لیے انتہائی اہم ثابت ہوگا۔
متعلقہ عنوانات
سرمایہ کاروں اور ٹیکنالوجی ماہرین کی توجہ دبئی پر مرکوز، بلاکچین لائف کانفرنس کی تیاریاں مکمل
18 November 2026
مشرق وسطیٰ پر پھر جنگ کے سائے، کویت میں ڈرون حملے، خطرے کے سائرن بج اٹھے
18 November 2026
روس، چین اور امریکا کے صدور کی ملاقات پوری دنیا کیلئے انتہائی اہم ہے، چینی کمیونسٹ پارٹی
18 November 2026
ایک ہفتے میں یوکرین کے روس پر 2 ہزار سے زائد حملے، بچے سمیت 10 شہری ہلاک
18 November 2026
ایرانی وزیر خارجہ کی قطری نمائندوں سے ملاقات، خطے میں کشیدگی کم کرنے پر زور
18 November 2026
دبئی میں ورلڈ آرٹ 2026ء کا آغاز 19 نومبر سے، 65 ممالک کے فنکار شریک ہوں گے
18 November 2026
امریکا، اسرائیل کے فوجی اڈوں کے قریب ڈیم اور بجلی گھر ہدف تصور ہونگے: ایران
18 November 2026
آبنائے ہرمز میں ایک دن میں تیسرا آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گیا
18 November 2026