LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
معرکہ حق کی فتح کا سال مکمل ہونے پر جی ایچ کیو میں کل پر وقار تقریب، فیلڈ مارشل مہمان خصوصی ہوں گے وزیرِ اعظم شہباز شریف 23 تا 25 مئی چین کا دورہ کریں گے آٹھ صفر کا معرکہ حق دشمن کبھی فراموش نہیں کر پائے گا: مریم نواز پاکستان اپنی خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا: ملک محمد احمد خان حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ماضی میں پروپیگنڈا بہت کیا، ایک اینٹ بھی نہیں لگائی گئی: خواجہ آصف معرکہ حق کے حوالے سےترکیہ میں پاکستانی سفارتخانے کی خصوصی تقریب آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے اقتصادی جائزوں کی منظوری دے دی مہاجر پرندوں کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے، مریم نواز شریف پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان منشیات کی روک تھام کیلئے معاہدہ او آئی سی کا فلسطینی علاقوں پر قبضے کے خاتمے، دو ریاستی حل کو آگے بڑھانے کا مطالبہ امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار ایرانی وزیر خارجہ کا برطانوی ہم منصب سے رابطہ، خطے کی بڑھتی کشیدگی پر تبادلہ خیال برطانیہ بلدیاتی انتخابات: ریفارم یوکے 1400 سے زائد سیٹیوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ایران نے آبنائے ہرمز میں ٹرانزٹ فیس لینے کیلئے بحری اتھارٹی قائم کردی

منی مزدا گڈز ٹرانسپورٹ نے کرایوں میں 10 فیصد اضافہ کر دیا

Web Desk

9 May 2026

حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد پاکستان منی مزدا گڈز ٹرانسپورٹ نے ملک بھر میں مال برداری کے کرایوں میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے، جس سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

مرکزی صدر پاکستان منی مزدا گڈز ٹرانسپورٹ حاجی شیر علی چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یکم مئی کو حکومت کی خصوصی درخواست پر کرایوں میں اضافہ مؤخر کیا گیا تھا، تاہم اب ڈیزل کی قیمت میں مسلسل اضافے کے باعث اخراجات برداشت سے باہر ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کو بڑھتے ہوئے ایندھن کے نرخوں کے باعث شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے کرایوں میں اضافہ ناگزیر ہو چکا تھا۔

دوسری جانب پبلک ٹرانسپورٹرز نے بھی مسافر گاڑیوں کے کرایوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹرانسپورٹ یونینز کا کہنا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے سے ملک میں مہنگائی کا نیا سیلاب آئے گا، جو پہلے سے معاشی مسائل کا شکار عوام کی مشکلات میں مزید کئی گنا اضافے کا باعث بنے گا۔ وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ایندھن کی قیمتوں پر نظرثانی کرے تاکہ ٹرانسپورٹ کے شعبے اور عام آدمی کو ریلیف مل سکے۔