LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بھارتی فلمی فیڈریشن کا ریحان صدیقی سے روابط رکھنے والے بھارتی امریکی پروموٹرز کی تحقیقات کا مطالبہ مولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد محمود کی سیکیورٹی واپسی ناقابلِ معافی ہے، فوری بحال کی جائے: محمود خان اچکزئی و علامہ راجہ ناصر عباس اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ مکمل، میڈیکل ٹیم واپس روانہ سکھر میں انتخابی دھاندلی کیس، اسسٹنٹ کمشنر کو 2 سال قید، 2 لاکھ جرمانے کی سزا افغان فریڈم فرنٹ نے ہبت اللہ اخوندزادہ کی اقتدار میں شراکت کی پیشکش مسترد کر دی فلم انڈسٹری کی بحالی، فلم سٹی کے قیام اور پروڈیوسرز کی مالی معاونت پر غور دھی رانی پروگرام: خانیوال میں 182 جوڑوں کی اجتماعی شادیاں روس، چین اور امریکا کا سہ فریقی اجلاس سفارت کاری کی تاریخ کا نیا باب ہے، پیوٹن کراچی کیلئے مزید 500 بسوں کی منظوری، ریلیوں کی اجازت نہیں دینگے: شرجیل میمن بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع، نوٹم جاری ربیعہ احسن قتل کیس میں اہم پیشرفت، اہل خانہ نے ملزم کو معاف کر دیا ڈیفنس میں 11 سالہ گھریلو ملازم پر تشدد، گرم چائے کی پتیلی الٹ دی گئی روہنگیا میں مسلمانوں کو قتل عام اور جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا،عالمی عدالت انصاف سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا جے یو آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ، مفتی ابرار احمد کو وارنٹ کی تعمیل کروا دی

مہاجر پرندوں کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے، مریم نواز شریف

Web Desk

9 May 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مہاجر پرندوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ خوبصورت اور دلکش پرندے قدرت کا انمول عطیہ ہیں، جو دور دراز علاقوں سے ہجرت کر کے فطرت کی خوبصورتی میں اضافے کا باعث بنتے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مہاجر پرندے نہ صرف ماحولیاتی توازن برقرار رکھتے ہیں بلکہ زمین کی زرخیزی میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں، اس لیے ان کی حفاظت کے لیے قدرتی ماحول کا تحفظ ناگزیر ہے۔ مریم نواز نے بتایا کہ پنجاب میں جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے وائلڈ لائف فورس سرگرم عمل ہے اور پرندوں کے غیر قانونی شکار میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن جاری ہے۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت مہاجر پرندوں کے محفوظ مسکن کی فراہمی اور جنگلات کے تحفظ کے لیے دیرپا اور ماحول دوست اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ پرندوں اور دیگر جنگلی حیات کو فطرت کا حسین ورثہ سمجھتے ہوئے ان کی حفاظت میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں، کیونکہ یہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔