آٹھ صفر کا معرکہ حق دشمن کبھی فراموش نہیں کر پائے گا: مریم نواز
Web Desk
9 May 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ‘آٹھ صفر’ کا معرکہ حق ایک ایسی تاریخی فتح ہے جسے دشمن کبھی فراموش نہیں کر پائے گا۔ انہوں نے وزیراعظم محمد شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر، ایئر چیف مارشل بابر ظہیر اور ایڈمرل نوید اشرف کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس معرکے نے دنیا پر پاکستان کی ہیبت اور حربی برتری کا نشان ثبت کر دیا ہے۔
مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا کہ معرکہ حق نے یہ ثابت کر دیا کہ ہم امن پسند قوم ہیں، لیکن ضرورت پڑنے پر “بنیان المرصوص” بن کر اپنی سرحدوں کا دفاع کرنا بھی جانتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس فتح کی بنیاد ایک بے باک قیادت نے رکھی، جس نے پاک افواج اور عوام کے اتحاد کے ذریعے دشمن کو سر جھکانے پر مجبور کر دیا۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ آج پورا پاکستان، خصوصاً پنجاب کے گلی کوچوں میں طلبہ، اساتذہ، تاجر اور کسان اس عظیم کامیابی کا جشن منا رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کے شاہینوں نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت کے ذریعے دشمن سے اپنی برتری کا لوہا منوایا ہے اور یہ کامیابی تاریخِ عالم میں پاکستان کی عظمت کے ایک نئے باب کے طور پر ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
ٹرمپ کا ایران پر مزید دباؤ بڑھانے کا اعلان، نئی پابندیوں کا عندیہ
14 July 2026
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات
14 July 2026
بلاول بھٹو 3 روزہ دورے پر مظفرآباد پہنچ گئے، پُرتپاک استقبال
14 July 2026
اردن کے عوام اپنی سرزمین سے امریکی اڈوں کے خاتمے کا مطالبہ کریں: پاسداران انقلاب
14 July 2026
شہباز شریف سے یو این سیکرٹری جنرل کی امیدوار مشیل باشلیٹ کی ملاقات
14 July 2026
شہداء کی قربانیوں کا نعم البدل دنیا کے خزانے بھی نہیں: بیرسٹر گوہر
14 July 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورۂ ترکیہ، صدر اردوان سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات، دفاعی تعاون پر گفتگو
14 July 2026
روم میں اسرائیل اور لبنان کے درمیان امریکی ثالثی میں مذاکرات کا آغاز
14 July 2026