LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
دشمن کی نئی غلطی کا منہ توڑ جواب دیں گے، ایرانی آرمی چیف سعودی عرب اور یمن کو باب المندب میں حوثیوں کا کنٹرول قبول نہیں: روبیو امریکا سعودی عرب کو فوجی مدد فراہم کر رہا ہے، امریکی حکام نائجیریا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 32 افراد سوار تھے مذاکرات ناکامی کی دو بنیادی وجوہات، اپوزیشن وفد بے اختیار تھا: طارق فضل چودھری نئی جنگ کی صورت میں خطے کے امریکی اتحادی بھی متاثر ہوں گے: ایران ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ منصوبے کی کامیابی، مریم نواز کو عالمی اعزاز سے نواز دیا گیا خیبر پختونخوا کی صورتحال، ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں مختلف آپشنز پر مشاورت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 6 اور 7 اکتوبر کو بارش کی پیشگوئی، الرٹ جاری پاکستان پولینڈ تعلقات کو مضبوط شراکت داری میں بدلنے کے خواہاں ہیں: وزیراعظم بانی پی ٹی آئی سے پاکستان کی خاطر بات چیت کرنی چاہیے: علامہ ناصر عباس ایم ٹی آنر 25 کے باقی تین پاکستانی عملے کے ارکان بھی بحفاظت بازیاب تبدیلی گالیاں دینے سے نہیں، کچھ کر دکھانے سے آتی ہے: احسن اقبال جیٹ فیول کی قیمت میں 3 روز کے دوران 9 روپے سے زائد اضافہ افغانستان پر ماسکو فارمیٹ اجلاس، پاکستان کی اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ شرکت

مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کا اذان جبار سے نکاح، جاتی امرا میں سادہ اور پروقار تقریب

Web Desk

12 September 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کا نکاح معروف صنعت کار جبار خالد کے بیٹے اذان جبار کے ساتھ جاتی امرا میں منعقدہ ایک پروقار اور پروقار تقریب میں انجام پا گیا ہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق اس پرمسرت موقع پر سادگی کو ترجیح دیتے ہوئے تقریب کو انتہائی محدود رکھا گیا تھا، جس میں صرف شریف خاندان کے افراد، قریبی رشتہ داروں اور عزیز و اقارب نے ہی شرکت کی۔

نکاح کی اس خاص تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف خصوصی طور پر جاتی امرا پہنچے۔ ان کے علاوہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف، ماہ نور کے والد کیپٹن (ر) محمد صفدر، حسن نواز اور حسین نواز بھی موجود تھے۔ حکومتی شخصیات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے شرکت کی۔ دلہا اذان جبار کا تعلق ملک کے ایک ممتاز تجارتی و صنعتی گھرانے سے ہے، ان کے والد جبار خالد فلور ملز کی وسیع صنعت سے وابستہ ہیں، جبکہ دلہن ماہ نور صفدر حال ہی میں لندن کی مشہور سوآس (SOAS) یونیورسٹی سے گریجویشن کی ڈگری مکمل کر کے وطن واپس لوٹی ہیں۔