جامشورو میں 8 ماہ کی حاملہ خاتون کاروکاری کے نام پر قتل
Web Desk
29 June 2026
مانجھند کی یونین کونسل انڑپور میں غیرت کے نام پر قتل کی ایک ہولناک واردات سامنے آئی ہے، جہاں سسرالیوں نے کاروکاری کا الزام لگا کر 8 ماہ کی حاملہ خاتون کو فائرنگ کر کے بیدردی سے قتل کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ کی شناخت 30 سالہ خوشبو ماچھی کے نام سے ہوئی ہے، جسے اس کے گھر کے قریب ہی نشانہ بنایا گیا۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لیا اور پوسٹ مارٹم کے لیے مانجھند اسپتال منتقل کر دیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق مقتولہ 8 ماہ کی حاملہ تھی، جس کے باعث فائرنگ سے پیٹ میں موجود بچہ بھی ضائع ہو گیا۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جامشورو (مانجھند) میں ہونے والے اس لرزہ خیز قتل کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ سے واقعے کی فوری اور تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ کاروکاری کے نام پر کسی معصوم کی جان لینا انتہائی وحشیانہ اور غیر انسانی اقدام ہے۔ مقتولہ خوشبو ماچھی کے پیٹ میں موجود 8 ماہ کے بچے کا قتل ایک دہرا اور ہولناک جرم ہے۔ انہوں نے پولیس کو سخت احکامات جاری کیے کہ مقتولہ کے قاتلوں کو بغیر کسی تاخیر کے فوری گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ مراد علی شاہ نے متاثرہ خاندان کو یقین دہانی کروائی کہ انہیں ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے گا اور ایسے سنگین و وحشیانہ جرائم میں ملوث عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔
متعلقہ عنوانات
مریم نواز سے استحکام پاکستان پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال
20 August 2026
لاہور: چیف جسٹس پاکستان اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس کے اعزاز میں استقبالیہ
20 August 2026
ڈیزل سستا ہونے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10 فیصد کمی
20 August 2026
پٹرولیم لیوی واپس نہ لی تو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے: حافظ نعیم الرحمن
20 August 2026
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی درخواست اعتراض لگا کر واپس
20 August 2026
حوثی حملے میں زخمی 6 پاکستانی ملاح وطن واپس، 2 میتیں بھی منتقل
20 August 2026
محنت اور خون پسینے کی کمائی کو رشوت کی نذر نہیں ہونے دیا جائے گا: مریم نواز
20 August 2026
وزیراعظم نے اپوزیشن کو معاملات طے کرنے کی دعوت دے دی
20 August 2026