امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی پاکستان کے لیے بڑا اعزاز ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دن رات محنت کر کے اہم کردار ادا کیا: وزیراعظم شہباز شریف
Web Desk
4 July 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے ترک ٹی وی چینل ‘ٹی آر ٹی ورلڈ’ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنا پاکستان کے لیے ایک بڑا اعزاز تھا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یہ ایک نہایت اہم لیکن انتہائی مشکل اور پیچیدہ ذمہ داری تھی، جسے پاکستان نے ایک ہمسایہ ملک ہونے کے ناطے مکمل دیانتداری، خلوص اور احتیاط کے ساتھ نبھایا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مذاکراتی عمل کی کامیابی کا بڑا کریڈٹ دیتے ہوئے بتایا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس پورے عمل میں انتہائی اہم اور کلیدی کردار ادا کیا۔ فیلڈ مارشل ایرانی اور امریکی قیادت کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے اور انہوں نے دن رات محنت کر کے اس معاملے کو آگے بڑھایا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات اس وقت بھی جاری ہیں اور تمام تر مشکلات کے باوجود اب تک معاملات انتہائی بہتر انداز میں آگے بڑھے ہیں۔ انہوں نے ترکیہ، سعودی عرب، قطر اور دیگر دوست ممالک کے کردار کو بھی دل کھول کر سراہا اور کہا کہ دوست ممالک کی بھرپور حمایت کے بغیر ایران امریکا ڈیل کا ممکن ہونا ناممکن تھا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے امید ظاہر کی کہ آئندہ دو ماہ کے دوران خطے میں پائیدار امن قائم ہو جائے گا۔ ترک صدر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رجب طیب اردوان غزہ، فلسطین اور کشمیر سمیت دنیا کے مختلف تنازعات میں ہمیشہ امن کے مضبوط حامی رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
آزاد کشمیر میں انتخابی عمل مکمل، ن لیگ 25 نشستوں کے ساتھ سرفہرست
16 August 2026
آزاد کشمیر میں عوام نے انتشار اور تشدد کی سیاست کو مسترد کر دیا: مریم نواز
16 August 2026
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 16 میں مسلم لیگ (ن)، ایل اے 15 میں پیپلز پارٹی کامیاب
16 August 2026
بھارتی فوج کی جانب سے کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی حمایت، گٹھ جوڑ دوبارہ بے نقاب
16 August 2026
حزب اللہ کمانڈر کی شہادت کے بعد امریکا سے مذاکرات معطل کر دیے: باقر قالیباف
16 August 2026
تیل کی قیمتیں کم رکھنا امریکا کی پہلی ، ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنا دوسری ترجیح ہے: جے ڈی وینس
15 August 2026
انڈونیشیا میں زلزلے سے جانی نقصان پر وزیراعظم کا اظہار افسوس
15 August 2026
آزاد کشمیر الیکشن: نتائج کو’’فارم 47 پلس‘‘ کے نام سے یاد رکھا جائیگا: شرجیل میمن
15 August 2026