لاہور میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے کا مقدمہ درج، 5 افراد زیرِ حراست
Web Desk
1 July 2026
لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے کے انتہائی افسوسناک واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے یہ کارروائی انفورسمنٹ انسپکٹر نشتر زون کاشف اسلم کی مدعیت میں کی ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق یہ حادثہ مجرمانہ غفلت اور لاپرواہی کے باعث پیش آیا۔ واقعے کے وقت ٹیوشن سینٹر کی بالائی منزل پر مرمت اور تعمیر کا کام جاری تھا، جہاں گراؤنڈ فلور پر معصوم بچے پڑھائی میں مصروف تھے۔ تعمیراتی کام کے دوران چھت پر حد سے زیادہ وزن پڑنے کی وجہ سے وہ اچانک نیچے آ گری، جس کے ملبے تلے دب کر 14 قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں، جبکہ ایک خاتون ٹیچر سمیت 7 بچے شدید زخمی ہوئے۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے مکان مالک سمیت 5 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ تفتیش مکمل ہوتے ہی حادثے کے تمام ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ انہیں حادثے کی اطلاع شام 4 بج کر 45 منٹ پر ملی، جس کے بعد امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ملبہ ہٹانے کا کام شروع کیا۔ مقامی رہائشیوں کے مطابق اس عمارت میں صبح کے وقت اسکول بھی چلتا تھا جبکہ شام میں بچے اکیڈمی میں ٹیوشن کے لیے موجود تھے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے اور حادثے کے ذمہ داران کے تعین کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے صوبائی وزراء کو امدادی سرگرمیوں کی خود نگرانی کرنے کی ہدایت کی ہے اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم کی اسلام آباد ٹیکنالوجی پارک کی تعمیر جلد مکمل کرنے کی ہدایت
17 August 2026
بانی پی ٹی آئی کی بگڑتی صحت کے خدشات کی تصدیق ہوگئی: شیخ وقاص اکرم
17 August 2026
بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق رپورٹ انتہائی تشویشناک ہے: سہیل آفریدی
17 August 2026
ٹرمپ نے عمان کو آبنائے ہرمز میں مداخلت پر حملے کی دھمکی دیدی
17 August 2026
چیف جسٹس سے انگلینڈ اینڈ ویلز ہائی کورٹ کے جج جسٹس کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال
17 August 2026
کسی کو سندھ سے مخالفت نہیں، کارکردگی پر بات ہوگی: عظمیٰ بخاری
17 August 2026
آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت ملے گی: رانا ثناء اللہ
17 August 2026
وفاقی آئینی عدالت کا کارپوریٹ ٹیکس دہندگان کے حق میں بڑا فیصلہ
17 August 2026